پیشاب کے بعد قطروں کا آنا

مجھے پیشاب کے بعد پیشاب کے قطرے آتے ہیں اس کا کوئی حل بتائیں۔ آپ نے تفصیل ذکرنہیں کی کہ آیاقطرے مسلسل آتے رہتے ہیں یاپیشاب کے کچھ وقفے سے آکربندہوجاتے ہیں۔اگرقطرے اتنے تسلسل سے آتے ہیں کہ ایک فرض نمازبھی اس کے بغیرادانہیں کرسکتے اس صورت میں معذورکہلائیں گے اورہرفرض نمازکے وقت وضوکرکے اس سے فرض ،سنت اورنوافل اداکریں گے،اگرکوئی اوروضوتوڑنے والی چیزپیش نہ آئے۔اورکوئی کپڑایاٹشواستعمال کریں جس سے قطرے کپڑوں پرنہ لگیں۔

اوراگرپیشاب کے بعد وقتی طورپرقطرے خارج ہوتے ہیں بعدمیں بندہوجاتے ہیں اس صورت میں نمازسے کافی دیرپہلے فارغ ہوجایاکریں اورجب قطرے بندہوجائیں پھرکپڑے بدل کر،یاکوئی زائدکپڑالنگی وغیرہ یاٹشواستعمال کریں اوراسے تبدیل کرکے نمازاداکرلیاکریں۔فقط واللہ اعلم

Check Also

خواتین کے ڈیلیوری کیس میں فرق

یورپ میں چار مہینے بعد پہلا الٹراساؤنڈ ہوتا ہے اور اگر کوئی جاننا چاہتا ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published.