گرمی کا موسم اور گھر میں اے سی

ملک بھر میں گرمی کی لہر جاری ہے چونکہ گرمی کا موسم ہے اور جسم سے پانی بذریعہ پسینہ خارج ہو جاتا ہے اس لئے شدت کی پیاس لگتی ہے تو پیاس کی شدت کو کم کرنے اور جسم میں نمکیات کی مقدار کو برقرار رکھنے کیلئے گھر میں بنے مشروبات میں لیموپانی اور لسی پینا انتہائی مفید ہوتا ہے تاکہ جسم کو تقویت بھی پہنچے اور پانی کی کمی بھی پوری ہو۔

شدید گرمی کا اثر کم کرنے اور ترو تازہ رہنے کیلئے فرحت بخش مشروبات جو آپ گھر پرباآسانی بناسکتے ہیں۔
گرمی کے موسم میں دہی کا استعمال نہایت مفید ہوتا ہے، ٹھنڈی ٹھنڈی اور مزے دار لسی سے نہ صرف ہاضمہ درست رہتا ہے بلکہ لسی گرم ہوا سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

اجزا
آدھا لیٹر – دودھ

دہی – ایک کلو

پانی – آدھا لیٹر

چینی – حسب ضرورت

برف کے کیوب – چند عدد

گلاب اور دارچینی کا عرق – چند قطرے

Check Also

اللہ تعالیٰ نے یہ ڈنڈا بھیجا ہے

ایک گاؤں میں مولوی صاحب رہتے تھے۔مولی صاحب کا کوئی دوسرا ذریعہ آمدن نہ تھا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.