بہترین صفائی نہ کوئی خراش نہ کوئی جلن

جیسا کہ ہمارا دین کہتا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے تو ہم سب کو چاہیے کہ اپنے جسم کی صفائی کا خاص خیال رکھیں. ’’حضرت ابو ہریرہ ؓ نبی اکرم ﷺسے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺنے ارشاد فرمایا: پانچ چیزیں فطرت میں سے ہیں:ختنہ کرنا، زیر ناف بالوں کو صاف کرنا ،ناخن کاٹنا،بغل کے بال صاف کرنا،مونچھ کاٹنا‘‘۔ہم میں سے زیادہ تر لوگ پوشیدہ بال صاف کرنے کے لیے استرے کا استعمال کرتے ہیں. آج کی اس پوسٹ میں ہم آپکو بتائیں گیں کہ استرے کا صحیح استعمال کیسے کیا جائے تاکہ پوشیدہ بال بھی صحیح سے صاف ہو جائیں اور استرے سے مونڈنے کے بعد جلد پر خراش یا زخم بھی نہ آئے۔

تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ یہ پوسٹ انتہائی توجہ سے پڑھ لیں.سب سے پہلے بالوں کو ٹرم کر لیںاگر آپ استرے کو زیادہ لمبے یا بڑھے هوئے بالوں پر پھیریں گیں تو استرے کا بلیڈ چند سیکنڈوں میں ختم ہو جائیگا اور صحیح سے صفائی بھی نہیں ہو پائیگی. اس لیے اگر آپکے بال زیادہ بڑھے هوئے ہیں تو آپکو چاہیے کہ آپ استرا پھیرنے سے پہلے اپنے پوشیدہ بالوں کو کینچی کی مدد سے ٹرم کر لیں. استرے سے اچھی صفائی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپکے بال 0.6 cm سے بڑے نہ ہوں.بالوں کو نرم کیجئیےچونکہ پوشیدہ بال اکڑے هوئے اور سخت ہوتے ہیں تو اس لیے ضروری ہے کہ آپ بال کاٹنے سے پہلے جگہ کو اچھے سے دھو لیں اور اگر ہو سکے تو بالوں والا شیمپو پوشیدہ بالوں پر لگا کر دھوئیں. اس سے آپکے بال نرم اور سیدھے ہو جائیں گے اور استرے سے کاٹنے میں کافی آسانی ہو جائیگی.بالوں کو گریس کریںاچھی اور ملائم صفائی کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ پہلے بالوں کو گریس کر لیں. گریس کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ بالوں پر ایک تھپکی لوشن، معمولی فیس کریم، یا پھر شیونگ فوم مل لیں.اچھے استرے کا استعمال کیجیےپوشیدہ بالوں کی بہترین صفائی کے لیے ضروری ہے کہ آپ اچھے استرے کا استعمال کریں. استرا اگر نیا ہو تو زیادہ بہتر ہے یعنی پرانا پہلے سے استعمال شدہ استرا نہ ہو۔

ویسے تو 20 روپے کی سستی سیفٹی سے بھی کام چل جاتا ہے لیکن استرے میں جتنے زیادہ بلیڈ لگے ہوں گیں بال اتنی آسانی اور ستھرائی سے کٹیں گیں. سستی سیفٹی میں ایک دو بلیڈ ہوتے ہیں لیکن تھوڑی سی مہنگی سیفٹی میں چار پانچ بلیڈ ہوتے ہیں جو صفائی کو زیادہ آسان بناتے ہیں.جلد کو کھینچ کر رکھیںاسٹرا پھیرتے وقت اپنی جلد کو ڈھیلا نہیں چھوڑنا چاہیے کیونکہ اس طرح کٹ لگ سکتا ہے. استرا پھیرتے هوئے جلد کو کھینچ کر رکھیں تاکہ استرا بالوں پر آسانی سے پھر سکے.استرا صحیح سمت میں پھیریںاسترا بالوں کی سمت کے حساب سے پھیرنا چاہیے. کافی نوجوان استرے کو اپنے بالوں پر کبھی سیدہ، کبھی الٹا، کبھی دائیں اور کبھی بائیں سمت پر پھیرتے رہتے ہیں جو ایک غلط عمل ہے. ماہرین کے مطابق بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ہلکے ہاتھ سے اور انتہائی احتیاط کے ساتھ دائیں اور بائیں سمت کی طرف استرا چلائیں.جب بال کٹ جائیں تو جگہ صاف کر لیںوجوانوں کو بال کاٹنے کے بعد تمیز اور سمجھداری کا بھی مظاہرہ کرنا چاہیے. اپنے بال کاٹے اور ایسے ہی باتھروم میں بالوں کا گچھا چھوڑ آئے تو دوسرے آنے والا شخص کا دل خراب ہو جائیگا. اس لیے اچھے پن کا مظاہرہ کرتے هوئے باتھروم کی زمین پر گرے بال صاف کریں اور فلش کر دیں.ارش یا جلن کی صورت میںنازک جلد والے خضرات خارش یا جلن کی صورت میں فٹکری، ایلو ویرا، مااسچرائجنگ لوشن، ان تینوں میں سے کسی بھی ایک چیز کا استعمال کر سکتے ہیں.گر آپ میں سے کسی کو یہ موضوع پسند نہ آیا ہو تو ہم دل سے معزرت چاہتے ہیں. ہماری اس پوسٹ کا مقصد کوئی فحاشی پھیلانا نہیں ہے بلکہ ہم لوگوں نے یہ پوسٹ نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے شئیر کی ہے. کافی لوگ ایسی پوشیدہ باتیں اپنے گھر کے کسی بڑے سے پوچھتے هوئے شرماتے ہیں اور استرا پھیرنے کا صحیح طریقہ معلوم نا ہونے کے باعث اپنی جلد پر کٹ یا زخم کروا بیٹھتے ہیں. آپ ہماری دی گئی ٹپس آزمائیں … انشاءاللہ پوشیدہ بال کاٹنے میں آسانی ہو گی اور صفائی بھی اچھے سے ہوگی۔

Check Also

سورۃ-الرحمن-کے-کمالات

سورۃ الرحمن کے کمالات

ایک کورا گھڑا لے لیں اگرگھڑا نہیں توپانی کی بوتل لے لیں ، اکتالیس دفعہ …