سورج گرہن کیا ہے اور کیو لگتا ہے کیا یہ ہماری گناہوں کی وجہ سے ہوتا ہے


سورج گرہن

ہر سال چاند و سورج گرہن لگتے رہتے ہیں اس سال ابھی تک دو مرتبہ چاند گرہن ہو چکا ہے اب 2020-6-21 کو سورج گرہن ہونے والا ہے یہ گرہن کافی لمبا ہوگا چار سے پانچ گھنٹے تک کا سورج گرہن ہوگا یہ گرہن ہالہ دار ہوگا اس کا برج سرطان ہوگا یہ گرہن ہندوستانی وقت کے حساب سے 9:45 سے شروع ہو کر 3:00 بجے تک رہے گا
یہ گرہن کا وقت نحس ہوتا ہے جب کبھی چاند و سورج گرہن لگے تو دو رکعت نماز کسوف یا خسوف کی نیت سے پڑھیں اس نماز کے پڑھنے سے برے اثرات و خطرات سے مامون رہیں گے ان شاءاللہ تعالیٰ جب تک گرہن موجود ہو تب تک عبادت الٰہی میں مصروف رہا جائے اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے عربی میں سورج گرہن کو کسوف اور چاند گرہن کو خسوف کہتے ہیں

سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان حائل ہو جاتا ہے تو سورج کی روشنی زمین پر نہیں پہنچ پاتی اور قمر سے ٹکرا کر منعکس ہو جاتی ہے تو اس حالت کو سورج گرہن کہا جاتا ہے
سورج گرہن تین طرح کا ہوتا ہے ایک مکمل اور دوسرا جزوی تیسرا ہالہ دار یہ تقسیم بروجی درجات کے مد نظر ہوتا ہے اور اسی پر عملیات کو موقوف کیا جاتا ہے اس لئے اس کو سمجھنے کے لئے عمل نجوم کو سمجھنا ہوگا جس کی تفصیلات یہاں نہیں لکھی جا سکتی
سورج گرہن ایک سال میں صرف پانچ مرتبہ تک لگ سکتا ہے سورج گرہن کے اثرات مردوں پر زیادہ پڑتے ہیں

چاند گرہن اس وقت لگتا ہے جب زمین گردش کرتی ہوئی سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے تو سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی بلکہ زمین سے ٹکرا کر منعکس ہو جاتی ہے چاند بھی کبھی مکمل اور کبھی جزوی گرہن لگتا ہے تو کبھی ہالہ دار
چاند گرہن کے اثرات عورتوں پر ذیادہ پڑتے ہیں
یہ احتیاط کیا جائے کہ جب سورج گرہن لگے تو نگاہیں محفوظ رکھیں سورج کو نہ دیکھنے اگر دیکھنے کی خواہش ہو تو ویلڈنگ والے شیشے کی مدد سے دیکھیں سورج گرہن کی نحس شعاعیں جسم پر پڑنے سے جلد کے امراض پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے لہٰذا احتیاط کریں اسی طرح گرہن کے وقت خوشی کی محفلیں سجانے سے احتراز کریں
اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ امین

Check Also

کبھی استانی سے عشق کیا

منٹو تونے کبھی اپنی ٹیچر سےعشق کیا ہے ؟میں نے اخبار پڑھتے پڑھتے منٹو سے …