ابوظبی کے تمام پرائیو یٹ ہسپتالوں کو کورونا فری قرار دے دیا گیا

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کے تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو کورونا فری قرار دے دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابوظبی میڈیا ہاوس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر اعلان کیا کہ امارات کے تمام نجی اسپتالوں میں سے کورونا کے مریض ڈسچارج ہوگئے ۔ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ برجیل میڈیکل گروپ اور این ایم ایس ہیلتھ کیئر کے ساتھ ساتھ عین الخلیج اسپتال سمیت تمام پرائیویٹ اسپتال کورونا فری ہوگئے۔

کورونا فری ہونے کے بعد بھی امارات کے تمام نجی اسپتالوں میں خصوصی طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مکمل ہیلتھ کیئر سروسز دیگر مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جن افراد کو سانس میں دشواری یا نظام تنفس میں مشکلات درپیش ہیں وہ امارت کے مخصوص شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی اسپتال سمیت دیگر طبی اداروں کا رخ کریں۔قبل ازیں دبئی کے واحد فیلڈ اسپتال میں آخری کورونا مریض کو ڈسچارج کر کے سینٹر کو کورونا فری قرار دیا گیا تھا۔

Check Also

ریڑھی لگانے کے بھی پیسے ،میں گھر میں والدین اور 4بہنوں کا واحد کفیل ہوں ،وارڈن کے ستائے نوجوان نے احتجاجاً ریڑی کو

رائیونڈ کے بھٹی چوک پر ریڑھی بان نے ٹریفک وارڈن سے تنگ آکر اپنی ریڑھی …