Home » Articles » حضرت نوح علیہ السلام

حضرت نوح علیہ السلام

حضرت نوح علیہ السلام کی عمر تقریباً 950 سال تھی وہ جس جھونپڑی میں رہتے تھے وہ اتنی چھوٹی تھی کہ جب آپ سوتے تو آدھا جسم اندر اور آدھا جسم باہر ہوتا جب حضرت عزرائیل علیہ السلام روح قبض کرنے آئے تو پوچھا: آپ نے اتنے سال اس جھونپڑی میں گزار دئیے آپ چاہتے تو اچھا گھر بنا سکتے تھے؟حضرت نوح علیہ السلام نے جواب دیا : میں نے

تمہارے انتظار میں اتنا عرصہ گزار دیا۔ ملک الموت نے کہا : ایک وقت ایسا بھی آئے گا جب لوگوں کی عمریں 100 سال سے بھی کم ہوں گی اور وه بڑے بڑے محل بنائیں گے اس پر حضرت نوح علیہ السلام نے فرمایا: (اتنی مختصر زندگی)اگر میں اس زمانے میں ہوتا تو اپنا سر سجدے سے ہی نہ اٹھاتا….اللہ ُ اکبر۔ دوسری جانب ترکی کے ایک استاد نے دعویٰ کیا ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام نے طوفانی سیلاب کے آغاز سے چندے قبل موبائل فون کے ذریعے اپنے بیٹے سے گفتگو کی تھی۔اس واقعے کا قرآن مجید اور انجیل مقدس میں تفصیلی ذکر ہے۔ استنبول یونیورسٹی کی میرین سائنسز فیکلٹی میں لیکچرر یاووز اونیک نے یہ دعویٰ ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل ٹی آر ٹی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’ اُس وقت طوفانی لہریں تین سو سے چار سو میٹر بلند تھیں اور حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹا ان سے کافی کلومیٹر دور تھا۔ قرآن یہ بتاتا ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام نے اپنے بیٹے سے گفتگو کی تھی لیکن ان کے درمیان ابلاغ کیسے ہوا تھا؟ کیا یہ ایک معجزہ تھا؟ایسا ہوسکتا تھا لیکن ہمارا اعتقاد ہے کہ انھوں نے اپنے بیٹے سے ایک سیل فون کے ذریعے گفتگو کی تھی‘‘۔

Check Also

حضرت عیسیٰ ؑ کانے دجال کا خاتمہ نبی کریم ﷺ کی کس تلوار سے کریں گے اور وہ تلوار اس وقت کہاں موجود ہے

حضور نبی کریم ﷺ کی 9مبارک تلواروں میں سے ایک کا نام البتّار ہے ۔ …