Home » Information » سینیٹائزر صحت کے لیے مضر بھی ہوسکتا ہے

سینیٹائزر صحت کے لیے مضر بھی ہوسکتا ہے

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ہینڈ سینیٹائزر کے اندھا دھند استعمال پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ہی قسم کے سینیٹائزر مفید نہیں ہوتے بلکہ کچھ مضر صحت بھی ہوتے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ملک میں زیر استعمال ایک میکسیکن کمپنی کے 9 سینیٹائزرز کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔

اور کمپنی کو تمام اسٹاک 17 جون تک واپس اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ایف ڈی اے نے ان پروڈکٹس میں میتھانول کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ جن سینیٹائزرز میں میتھانول کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہو اس سے متلی، الٹی، سر درد، دھندلا دکھنا، بینائی کا کھو جانا، مرگی کے دورے اور کوما ہو سکتا ہے اور اعصابی نظام پر شدید مضر اثرات ہوسکتے ہیں۔ماہرین نے کہاکہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں ہینڈ سینیٹائزر کی فروخت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے تاہم پروڈکٹ استعمال کرنے سے قبل صارفین اس میں شامل اجزا اور ان کے تناسب کو نہیں پڑھتے اور نقصان اٹھا لیتے ہیں۔ سینیٹائزر ہمیشہ اچھی اور قابل بھروسہ کمپنی کا خریدیں اور کوشش کریں سینیٹائزر صرف وہاں استعمال کریں جہاں ہاتھوں کو بیس سیکنڈ تک دھونے کے لیے صابن دستیاب نہ ہوں۔میکسین کمپنی کی جانب سے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی پابندی سے متعلق کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Check Also

ذہین افراد کیسے ہوتے ہیں اور ان میں کیا عادات پائی جاتی ہیں ؟ماہر نفسیات نے بتا دیا

ذہین ہونے کی خواہش ہر انسان کی ہوتی ہے اور ذہین افراد کو ہر کوئی …