Home » Uncategorized » بچھو کی پیدائش کس حیران کن طریقے سے ہوتی ہے؟

بچھو کی پیدائش کس حیران کن طریقے سے ہوتی ہے؟

بدخصلت اور بُرے لوگوں کی پہچان کیلئے یوں تو کئی حکایات ،پندو نصائح کے انبارمل جاتے ہیں مگرشیخ سعدی ؒ نے بدفطرت لوگوں کی مثال بچھوکی پیدائش سے دیتے ہوئےان سے دور رہنے کی تلقین نہایت ہی دلچسپ پیرائے میں کی ہے۔ آپؒ فرماتے ہیں کہ بچھو کی پیدائش عام جانوروں کی طرح نہیں ہوتی ،اپنی ماں کے پیٹ میں جب یہ کچھ بڑا ہوجاتا ہےتواندر سے پیٹ کوکاٹنا شروع کردیتا ہے ، اور یوں سوراخ کرکے باہر آجاتا ہے۔

بچھو کی فطرت اور عادت پر غور کیا جائےتو یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہاس نے اپنی زندگی کے پہلے دن سے برائی ہی کی ہوگی ،یہی باعث ہے کہ ہر شخص اس سے نفرت کرتا ہے اور دیکھتے ہی مارڈالتا ہے ۔سعدی ؒ نے نہایت آسان مگر دلچسپ پیرائے میں مجلس یاراں کے انتخاب اور صحبت سے متعلق بچھو کی مثال دے کر اہل عقل کو شریف اور بدخصلت کی پہچان سمجھا دی۔آپؒ نے بچھو کی پیدائش کی مثال دے کر بدفطرت لوگوں سے علیحدہ رہنے کی تلقین کی ہے ۔ انسان کی نفسیات کا مسئلہ بے حد الجھا ہوا ہے ۔یہ بات آسانی سے سمجھ میں نہیں آسکتی کہ کوئی شخص شریف اور کوئی بدفطرت وبدخصلت کیوں ہے ، لیکن اس بات سے کسی طرح بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ انسانوں میں یہ فرق موجود ہے ، اور اہل عقل کے لیے لازم ہے کہ اس فرق کو ہر معاملے میں ملحوظ رکھیں ۔

Check Also

سرحدوں پر کشیدگی کے دنوں میں بھارت چین سے ہی کس طرح کی درخواستیں کرتا رہا ؟ ایک تفصیلی رپورٹ نے پورے بھارت کا سر شرم سے جھکا دیا

سرحدوں پر کشیدگی کے دنوں میں بھارت چین سے ہی کس طرح کی درخواستیں کرتا رہا ؟ ایک تفصیلی رپورٹ نے پورے بھارت کا سر شرم سے جھکا دیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) انڈیا اور چین کے درمیان سرحد پر کشیدگی عروج پر ہے۔ …