Home » Information » عمران صاحب عملی طور پر تو آپ گھر بیٹھ ہی چکے ، اب بس چوڑیاں پہننے کی کسر باقی ہے، آپ کوچوڑیاں بھجوا رہی ہوں

عمران صاحب عملی طور پر تو آپ گھر بیٹھ ہی چکے ، اب بس چوڑیاں پہننے کی کسر باقی ہے، آپ کوچوڑیاں بھجوا رہی ہوں

سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر ہوم افشاں لطیف نے بچیوں کی ساتھ مبینہ بدفعلی اور کائنات کے قتل کا نوٹس نہ لینے پر وزیراعظم عمران خان کو چوڑیاں بھجوا دیں۔تفصیلات کے مطابق افشاں لطیف نے ایک نجی کورئیر سروس کے باہر سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے چوڑیوں کا ڈبہ ہاتھ میں اٹھا

رکھا ہے، ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب عملی طور پر تو آپ گھر بیٹھ ہی چکے ہیں، اب بس چوڑیاں پہننے کی کسر باقی ہے، میں آپکو چوڑیاں بھجوانے پر مجبور ہوگئی ہوں کیونکہ آپ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور آپ پنجاب حکومت کے وزراء کو بچانے کیلئے ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔افشاں لطیف نے چوڑیاں دکھاتے ہوئے کہا کہ آپ اسی سلوک کے مستحق ہیں کہ یہ چوڑیاں پہن کر آرام سے گھر بیٹھ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے تک آرام سے نہیں بیٹھوں گی۔افشاں لطیف نے چوڑیوں کا ڈبہ وزیراعظم عمران خان کے پتے پر ارسال کردیا ، انہوں نے کورئیر کی سلپ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔

Check Also

ذہین افراد کیسے ہوتے ہیں اور ان میں کیا عادات پائی جاتی ہیں ؟ماہر نفسیات نے بتا دیا

ذہین ہونے کی خواہش ہر انسان کی ہوتی ہے اور ذہین افراد کو ہر کوئی …