Home » Articles » خوف قیامت

خوف قیامت

ایک بار حضرت امام اعظمؒ کا بے خبری میں ایک لڑکے کے پاؤں پڑ گیا، لڑکے نے کہا۔ ’’اے شیخ! قیامت کے دن کے بدلے سے نہیں ڈرتے؟‘‘ حضرت امام نے یہ سنا تو آپ پر غشی طاری ہو گئی، جب افاقہ ہوا تو فرمایا کہ میرا یہ خیال ہے کہ یہ کلمہ اسے تلقین ہوا ہے۔

امام صاحبؓ اتنے بڑے امام اور متقی ہونے کے باوجود قیامت کے بدلے سے ڈرتے ہیں، پھر کس قدر غفلت ہے، ہم لوگوں کی کہ سرتاپا گناہگار ہونے کے باوجود قیامت کے دن کا ہمیں کوئی احساس ہی نہیں اور امام صاحب سے بے خبری کے عالم میں ایک لڑکے کا پاؤں کچلا گیاتو آپ بے ہوش ہو گئے مگر ہم جان بوجھ کر بھی سینکڑوں ظلم کرتے ہیں مگر کچھ پروانہیں کرتے۔

Check Also

عطر کی وہ شیشی

حضرت مالک بن اوس بن حدثان رحمتہ اللہ کہتے ھے کہ حضرت عمر رضی اللہ …