Home » News » اچھے آم کو ایک درست انداز سے کھانا

اچھے آم کو ایک درست انداز سے کھانا

اسلام آباد (این این آئی)آسٹریلیا کے پاکستان میں ہائی کمشنر جیفری شاء نے پاکستانی آموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھے آم کو ایک درست انداز سے کھانا آپ کی توانائیوں میں اضافے کا باعث ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوںنے کہاکہ میں نے اپنے گذشتہ ٹوئٹ کے بعد بہت سے کمنٹس سنے،اب میں نے روایتی ہاکستانی انداز میں آم کھانے کی کوشش کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ اچھے آم کو ایک درست انداز سے کھانا آپ کی توانائیوں میں اضافے کا باعث ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ آپ کو وہی مزا دیتا ہے جو کہ آپ کو ایک آئس کریمکھانے سے آتا ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہاکہ پاکستان میں اس کو بجا طور پر پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے،آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاء نے روایتی انداز میں آموں کو کاٹے بغیر چوس کر کھایا۔انہوں نے آم چوستے ہوئے اور آموں کا ملک شیک پیتے ہویے اپنی تصاویر بھی ٹویٹ پیغام میں جاری کیں

Check Also

ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو ”چیمپیئن آف دی نیچر“ کا خطاب دیدیا! یہ اعزاز کونسی پالیسیوں کی بنیاد پر دیا گیا‎؟ کے

ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان کو ”چیمپیئن آف دی نیچر“ کا خطاب دیدیا! یہ اعزاز کونسی پالیسیوں کی بنیاد پر دیا گیا‎؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا عالمی سطح پر …