Home » News » پاک بھارت جنگوں کے غازی 105 سالہ ریٹائرڈ فوجی

پاک بھارت جنگوں کے غازی 105 سالہ ریٹائرڈ فوجی

پشاور(این این آئی) پاک بھارت جنگوں کے غازی 105 سالہ ریٹائرڈ فوجی نے کوروناشکست دیدی ۔چارسدہ کے نواحی علاقے ترنگزئی کے رہائشی 105 سالہ پاک آرمی کے ریٹائرڈ صوبیدار مولانا غازی فضل رؤف کا کئی ہفتے پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے اس دوران ان کا علاج بھی ہوتا رہا اور گزشتہ روز ان کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آگیا۔

ریٹائرڈ صوبیدار مولانا غازی فضل رئوف 1965 اور 1971 کے پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک عالم دین کے ساتھ ساتھ درس و تدریس سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ریٹائرڈ صوبیدار نے صحت یابی کے بعد تمام عالم اسلام اور انسانیت کے لئے اس وباء سے چھٹکارا پانے کی دعا کی اور کہا ہے کہ جب انسان کا حوصلہ بلند ہو اور اللہ پاک کی ذات پر یقین کامل ہو تو وہ ہر قسم کی بیماری مشکلات اور آفات سے نجات پا سکتا ہے اور اس عزم کے لئے عمر کی کوئی قید بھی نہیں۔

Check Also

بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا۔۔!! سکھوں کو بابا گرو نانک کی برسی پر ناقابل یقین جھٹکا دے دیا

بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا۔۔!! سکھوں کو بابا گرو نانک کی برسی پر ناقابل یقین جھٹکا دے دیا

نارووال (ویب ڈیسک) بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھوں کو …