Home » Information » صبح صبح اٹھ کرکن 6 چیزوں سے گریز کریں

صبح صبح اٹھ کرکن 6 چیزوں سے گریز کریں

علی الصبح اٹھنے کے بے شمار فوائد ہیں۔ لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو اکثر لوگوں کو حاصل ہونے والے ان فوائد پر پانی پھیر دیتی ہیں۔ یہاں آپ کو چند ایسی چیزیں بتائی جا رہی ہیں صبح صبح اٹھ کر نہیں کرنی چاہیئے۔ الارم کا اسنوز دباناالارم میں اسنوز کا ایک آپشن ہوتا ہے جو آپ کو الارم کو تھوڑا آگے بڑھانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ایک مرتبہہ جب آپ نیند سے اٹھ جائیں تو آپ تھکن اتر جاتی ہے، لیکن اگر الارم کے مقررہ وقت پر آپ نہیں اٹھتے اور اسنوز دبا کر دوبارہ سوتے ہیں تو آپ کی نیند کا دورانیہ دوبارہ شروع ہوجاتا ہے۔ اس کے بعدجب آپ اٹھیں گے تو خود کو مزید تھکا ہوا محسوس کریں گے۔ گرم پانی سے لمبا غسلزیادہ دیر تک گرم پانی سے غسل کرنا آپ کو چاک و چوبند کرنے کے بجائے مزید سستی پیدا کرتا ہے۔ اس لئے صبح صبح نہانے کیلئے ٹھنڈے پانی کا استعمال کریں۔٭ کافی پیناکافی ہمیشہ نیند سے جاگنے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد پئیں۔ اگر آپ جاگنے کے فوراً بعد کیفین کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے جسم کے کارٹیسل پروڈکشن کو نقصان پہینچاتا ہے۔ جو قدرتی طور پر آپ کو جگانے کیلئے بنا ہے۔

ای میلز چیل کرنااس کا تعلق صحت سے بالکل بھی نہیں لیکن یہ ایک مکمل وقت کا ضیاع ہے۔ بظاہر لگتا ہے کہ آپ ایک نظر ڈالیں گے، لیکن کچھ چیزیں ایسی نکل آتی ہیں جو آپ کو زیادہ وقت صرف کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ ساتھ ہی کچھ ای میلز آپ کے ذہنی تناؤ میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہیں۔ سوشل میڈیا چیک کرناصبح صبح سوشل میڈیا کی فیڈز چیک کرنا آپ کے گھنٹوں برباد کر سکتا ہے۔ کیونکہ ایک بار کلک کرنے پر آپ مسلسل بلا وجہ اسکرولنگ کرتے رہتے ہیں۔ اس لئے سوشل میڈیا چیک کرنے کیلئے دوپہر کے ظہرانے تک انتظار کیجئے۔ کپڑوں کیلئے پریشان ہونااگر آپ صبح صبح کپڑوں کیلئے پریشان ہوتے ہیں تو اس سے بچنے کیلئے رات کو ہی صبح پہننے والے کپڑے نکا لیں۔ یا پھر پہلی نظر میں جو سمجھ آئے وہ فوراً پہن لیں۔

Check Also

ذہین افراد کیسے ہوتے ہیں اور ان میں کیا عادات پائی جاتی ہیں ؟ماہر نفسیات نے بتا دیا

ذہین ہونے کی خواہش ہر انسان کی ہوتی ہے اور ذہین افراد کو ہر کوئی …