Home » Articles » واپس جائو یہاں نہ آئو زرتاج گل کیخلاف اپنے ہی حلقے میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں نعرے بازی ، گاڑی پر شدید پتھرائو،حملہ کس نے کروایا؟وزیر مملکت نے نام لے دیا

واپس جائو یہاں نہ آئو زرتاج گل کیخلاف اپنے ہی حلقے میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں نعرے بازی ، گاڑی پر شدید پتھرائو،حملہ کس نے کروایا؟وزیر مملکت نے نام لے دیا

 وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی اپنے حلقے فورٹ منرو آمد پر ناخوشگوار واقعہ ۔ پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں وزیر مملکت کے خلاف نعرے بازی ، واپس جائو یہاں نہ آئو کے نعرے لگائے گئے ۔ گاڑی پر لوگوں کا پتھرائو ۔ زرتاج گل نے الزام اویس لغاریپر دھر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ناخوشگوار واقعہ

گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے حلقے فورٹ منرو میں ایک ہوٹل پہنچی تو وہاں موجود لوگوں نے ان کے خلاف نعرے لگانے شروع کر دئیے ۔ عوام نے واپس جائو ، یہاں نہ آئو کے نعرے لگانے شروع کر دیئے ۔ لیکن وزیر مملکت زرتاج گل ہوٹل میں لوگوں کے درمیان بیٹھی رہیں ۔ ناخوشگوار واقعہ کے وقت پولیس اہلکار بھی موجود تھے ۔ وزیر مملکت نے اپنے خلاف مہم جوئی کا سارا الزام لیگی رہنما اویس لغاری پر دھر دیا ۔ زرتاج گل کا کہنا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں کچھ لوگوں کو عوام کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی کیونکہ میں نے اپنے حلقے میں ترقیاتی اسکیمیں شروع کرائی ہیں ۔

Check Also

مولوی اوردیہاتی

ﺟﻤﻌﮧ ﮐﮯ ﺩﻥ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﻧﮯ ﺧﻄﺒﮧ ﻣﯿﮟ ﻓﺮﻣﺎ ﮈﺍﻻ ﮐﮧ ﻋﻮﺭﺕ ﮐﮯ ﺍﯾﮏﺍﯾﮏ ﺑﺎﻝ …