Home » New Update » اسلام سچا مذہب ہےایک ہی خاندان کے 22 افراد کلمہ پڑھ کر دین اسلام کا حصہ بن گئے

اسلام سچا مذہب ہےایک ہی خاندان کے 22 افراد کلمہ پڑھ کر دین اسلام کا حصہ بن گئے

سانگھڑ (این این آئی) سانگھڑ کے تعلقہ سنجھورو میں خانہ بدوش شکاری خاندان کے 22 افراد نے اسلام کی تعلیم سے متاثرہوکراسلام قبول کرلیا اسلام قبول کرنے والوں میں 5 مرد 7 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں اسلام سچا مذہب ہے نومسلم محمدیوسف کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق سنجھورو میں شکاری قوم کے 22 افراد جن میں مرد عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں آج اھلحدیث مسجد محمدی کے پیش امام قاری محمد اعجاز کے ہاتھ پراسلام قبول کرکیدارہ اسلام میں داخل ہو گیے اور اسلام قبول کرنے والے مردوں کے نام محمد یوسف، محمد بلال، محمد الطاف،

محمد حسین، محمد عباس جبکہ خواتین کے اسلامی نام فاطمہ، ثمینہ، شاھدہ، عائشہ، ثریا، زینت اور رانی رکھا گیا اس موقع پر نومسلم محمدیوسف نے کہا کہ اسلام سچا اور خالص دین ہے اور محمد ؐ خاتم النبین ہیں آپ ؐ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا محمدیوسف نے کہا کہ ھم نے اسلام کی تعلیم سے متاثر ھوکر اسلام قبول کیا ہے ہمیں نہ کسی نے ورغلایا ھے اور نہ ھی کوئی زور زبردستی کی ھے ہمارے ساتھ محمداصغر فوجی نے بہت تعاون کیا اس موقع پر قاری محمد اعجاز نے کہا کہ اسلام ایک امن اور بھائی چارے کا دین ہے نو مسلم آج سے ہمارے بھائی ہیں اور ان کی ہرطرح کی ضرورت کا خیال رکھنا ہماری دینی اور مذہبی ذمہ داری ہے اورہم سب آج نومسلم بھائیوں کو اسلام میں داخل ھونے پر مبارکباد دیتے ہیں اور اللہ رب العزت ہمارے ان نومسلم بھائیوں کی مدد فرمائے۔ سنجھورو میں شکاری قوم کے 22 افراد جن میں مرد عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں آج اھلحدیث مسجد محمدی کے پیش امام قاری محمد اعجاز کے ہاتھ پراسلام قبول کرکیدارہ اسلام میں داخل ہو گیے اور اسلام قبول کرنے والے مردوں کے نام محمد یوسف، محمد بلال، محمد الطاف، محمد حسین، محمد عباس جبکہ خواتین کے اسلامی نام فاطمہ، ثمینہ، شاھدہ، عائشہ، ثریا، زینت اور رانی رکھا گیا اس موقع پر نومسلم محمدیوسف نے کہا کہ اسلام سچا اور خالص دین ہے اور محمد ؐ خاتم النبین ہیں آپ ؐ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا

Check Also

نومسلم دوشیزہ کی روح کو جھنجوڑ دینے والی داستان جس نے اسلام کی خاطر اپنا سب

انسان جب خدا کی خدائی کا قائل ہوجاتا ہے تو پھر لاکھ مصائب والم آئیں …