Home » Articles » حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ

حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ

ایک دن حضرت سلیمان علیہ السلام دربار میں بیٹھے تھے کہ اتنے میں اچانک ملک الموت حضرت عزراٸیل علیہ السلام آگئے سلام کیا تو سلیمان علیہ السلام نے پوچھا کہ کیسے آنا ھوا تو عزراٸیل علیہ السلام نے فرمایا کچھ نہیں بس ویسے آیا تھا اور اٹھ کر چلے گۓ۔دربار میں موجود ایک وزیر کافی گھبرایا ھوا دکھائی دے رہا تھا ۔کہا سلیمان علیہ السلام یہ کون تھا فرمایا کہ یہ ملک الموت حضرت عزراٸیل علیہ السلام تھے۔ وزیر نے کہا کہ۔

جب وہ آئے تو مجھے غصے سے دیکھا اور جب جارھے تھے تو مزید غصے سے دیکھا مجھے ڈر رہا ھے میں اپنی بہن کے پاس جانا چاھتا ھوں ۔فرمایا کہاں ھے اپکی بہن وزیر بولے فلاں جزیرے میں سلیمان علیہ السلام نے فرمایا وہاں تو گھوڑا تیز رفتار سے جائے تو چھ رات اور چھ دن کا سفر ھے اپ میرا اڑن تحت لے جاٶ جلدی پہنچ جاٶگے۔ وزیر چلا گیا لیکن واپس نہیں آیا کچھ دن بعد عزراٸیل علیہ السلام پھر تشریف لےآئے تو سلیمان علیہ السلام نے اس دن والی بات کا ذکر کیا تو عزراٸیل علیہ السلام نے فرمایا ہاں اس وزیر کا انتظار میں فلاں جزیرے پر کر رہا تھا کیونکہ اسکی روح قبض کرنے کا حکم اس جزیرے پر تھا لیکن جب میں نے دنیا پر نظر ڈالی تو وہ یہاں آپ کے پاس بیٹھا تھا تو مجھے یہاں آن اس لیے پڑا کیونکہ راستہ چھ دن اور رات کے سفر کا تھا اور اس کے پاس تو چند ہی وقت تھا لیکن جب یہاں سے جاکر میں جزیرے پر پہنچا تو اپکے اڑن تحت پر وہ وزیر پہنچ گیا اور میں نے اسکی روح قبض کرلی

Check Also

ارسطو کی دانائی

ارسطو کے ہاں مختلف ممالک کے شہزادے زیر تعلیم تھے۔ایک روز ایک شہزادے سے ارسطو …