Home » News » واپڈا کاکروڑپتی میٹرریڈرگرفتار، ایف آئی اے ٹیم جب پکڑنے کیلئے پہنچی تو کیا حیرت انگیز واقعات پیش آئے ؟

واپڈا کاکروڑپتی میٹرریڈرگرفتار، ایف آئی اے ٹیم جب پکڑنے کیلئے پہنچی تو کیا حیرت انگیز واقعات پیش آئے ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) واپڈا کا میٹرریڈر کروڑ پتی نکلا، ملزم کی کروڑوں روپے کی املاک اور بینک اکاؤنٹس سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر کروڑوں کی جائیداد کے مالک واپڈا کے میٹر ریڈر ملزم طالب حسین کو گرفتار کرلیا،ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔

واپڈا یونین نے ایف آئی اے ٹیم کو یرغمال بناکر دفتر میں بندکردیا جس پرایف آئی اے کو مقامی پولیس کی مدد لینا پڑی۔پولیس نے دفتر کا گھیراؤ کرلیا اور آخر کار پولیس نے ملزم طالب کو گرفتار کر کے ملتان منتقل کردیا۔ایف آئی اے ٹیم کو زدوکوب اور سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

Check Also

وطنِ عزیز کےدفاع کیلئے پاک فوج کا حصہ بنیں!بھرتیوں کا اعلان

وطنِ عزیز کےدفاع کیلئے پاک فوج کا حصہ بنیں!بھرتیوں کا اعلان

سکھر(نیوز ڈیسک)آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنو ں عاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے …