Home » News » دنیا کی انوکھی بیماری نے ڈاکٹروں کو چکرا کر رکھ دیا

دنیا کی انوکھی بیماری نے ڈاکٹروں کو چکرا کر رکھ دیا

ڈاکٹروں نے ایک مریض کے پیٹ سے پتھروں، بوتل کے ڈھکن اور سکوں کو نکال دیا ہے۔ یہ مریض پریشانی کے علاج کے طور پر ان اشیاء کو کھایا کرتا تھا۔54 سالہ شخص کو شدید پیٹ درد کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے کورین مریض کے پیٹ پر ہاتھ لگایا تو انہیں پتھر جیسی کچھ چیز محسوس ہوئی۔ ڈاکٹروں نے مریض کے ٹسٹ اور پیٹ

کے سکین کرائے تو معلوم ہوا کہ مریض کے پیٹ میں تو اور بھی عجیب و غریب اشیا موجود ہیں۔ڈاکٹر اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں پیٹ میں بیرونی اشیا کا انبار ملا۔ڈاکٹروں نے مریض کے پیٹ سے 4.4 پاؤنڈ (2 کلوگرام) وزنی پتھر، بوتل کے ڈھکن اور سکے نکالے۔یہ غیر معمولی کیس ڈاکٹر پیونگ واہا چوئی نے امریکن جرنل آف میڈکل کیس رپورٹس میں شائع کیا۔یہ مریض ایک لمبے عرصے سے پریشانی کے علاج کے طور پر ان عجیب و غریب اشیا کو کھا رہا تھا۔مریض نے اعتراف کیا کہ وہ پریشان کے علاج کےلیے ادویات کے ساتھ ساتھ سکے اور کنکر بھی کھایا کرتا تھا۔سؤل کے شمال میں گویانگ ، جو شمالی کوریا کی سرحد کے ساتھ ہے، سے تعلق رکھنے والے اس مریض کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ پیدائشی ذہنی مریض بھی ہے ۔ڈاکٹر چوئی کا کہنا ہے کہ سکے اور دوسری عجیب و غریب اشیا کھانے کی عادت بچوں میں تو عام ہوتی ہے۔ بالغ افراد تو صرف مچھلی اور مرغیوں کی ہڈیاں ہی حادثاتی طور پر نگلتے ہیں۔

Check Also

وطنِ عزیز کےدفاع کیلئے پاک فوج کا حصہ بنیں!بھرتیوں کا اعلان

وطنِ عزیز کےدفاع کیلئے پاک فوج کا حصہ بنیں!بھرتیوں کا اعلان

سکھر(نیوز ڈیسک)آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنو ں عاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے …