Home » News » لا الہ الا اللہ محمد رسول ؐ اللہ : نامور امریکی شخصیت نے امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا

لا الہ الا اللہ محمد رسول ؐ اللہ : نامور امریکی شخصیت نے امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا

مکہ المکرمہ(ویب ڈیسک)میامی سے تعلق رکھنے والے امریکی سیاح اسٹیو نے مکہ مکرمہ میں امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا۔ اسٹیو نے مکہ مکرمہ میں شیخ السدیس سے ملاقات کی اور کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا اور مسلمان ہو جانے پر

بے حد خوشی کا اظہار کیا۔بین الاقوامی امریکی سیاح نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ السدیس اور دیگر کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اسلامی تعلیمات کا درس دیا اور میرا دل ایمان کیلئے کھول دیا۔ امام کعبہ کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ ان کے پڑوس میں ایک امریکی سیاح رہ رہا ہے جس سے انہوں نے ملاقات کی اور آب زمزم،کھجوریں اور سعودی کافی بطور تحفہ دیئے۔بعدازاں، شیخ السدیس نے میزبان اسٹیو کو مکہ مکرمہ میں عمرہ کرنے اور مدینہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت کا مشورہ بھی دیا۔

Check Also

بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا۔۔!! سکھوں کو بابا گرو نانک کی برسی پر ناقابل یقین جھٹکا دے دیا

بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا۔۔!! سکھوں کو بابا گرو نانک کی برسی پر ناقابل یقین جھٹکا دے دیا

نارووال (ویب ڈیسک) بھارت نے اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکھوں کو …