Home » News » مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر

مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر

لاہور( نیوز ڈیسک) سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کی اہلیہ، مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی دادی انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کی اہلیہ بیگم رضیہ رفیق تارڑ انتقال کر گئیں ہیں، مرحومہ کافی دنوں سے علیل تھیں ، انکی وفات کی

تصدیق تارڑ فیملی کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے، مرحومہ مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی دادی تھیں، مرحومہ کی نمازِ جنازہ انکی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔ بیگم رضیہ رفیق تارڑ کے انتقال پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’’ ابھی ابھی بیگم رضیہ رفیق تارڑ کی وفات کی افسوس ناک خبر ملی۔وہ سابق صدر رفیق تارڑ صاحب کی اہلیہ اور ہمارے پارٹی کے ڈپٹی سیکر یٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ کی دادی تھیں۔ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین‘‘۔

بیگم رضیہ رفیق تارڑ کے انتقال کی خبر آتے ہی مسلم لیگی رہنماؤں ، پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا گیا ہے، اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی آخری منازل کا آسان فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

Check Also

وطنِ عزیز کےدفاع کیلئے پاک فوج کا حصہ بنیں!بھرتیوں کا اعلان

وطنِ عزیز کےدفاع کیلئے پاک فوج کا حصہ بنیں!بھرتیوں کا اعلان

سکھر(نیوز ڈیسک)آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنو ں عاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے …