Home » News » وزیراعظم عمران خان کے 16 مشیروں کی تقرریاں ۔۔!! لاہور ہائیکورٹ سے حکومت کے لیے بُری خبر

وزیراعظم عمران خان کے 16 مشیروں کی تقرریاں ۔۔!! لاہور ہائیکورٹ سے حکومت کے لیے بُری خبر

لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے 16 مشیروں کی تقرریوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی،عدالت نے وفاقی حکومت، مشیروں سے جواب طلب کرلیا ،عدالت کوتقرری کے طریقہ کار اور ملک کی خدمات سے متعلق بتایا جائے،چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ عام زندگی گزارنے کیلئے شناخت کا ہونا ضروری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے 16 مشیروں کی تقرریوں کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔عدالت نے مشیروں کو بھی نوٹس جاری کردیے کہ وہ خود پیش ہوں یا پھر وکیل کے ذریعے جواب جمع کروائیں۔تقرری کے طریقہ کار اور ملک کی خدمات سے متعلق جواب جمع کروایا جائے۔عدالت نے درخواستگزار کو درخواست میں ترامیم کی ہدایت بھی کیں۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا۔وفاقی وکیل نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ملک کی بے پناہ خدمت کررہے ہیں۔جس پرلاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ یہاں المیہ ہے کہ بڑا آدمی جاتے ہوئے سب کچھ ساتھ لے جاتا ہے۔عام زندگی گزارنے کیلئے شناخت کا ہونا ضروری ہے۔عدالت نے کہاکہ حکومت کے ملازمین کو خصوصی اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ہرمعاملے پر اختیار رکھتے ہیں؟ جس پر وفاقی وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسی نوعیت کی درخواست کو مسترد کی ہے۔میں نے عدالت کی قانون کے مطابق معاونت کرنی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ سمجھیں اگر حکومت کا کیس درست نہیں تو کیس سے علیحدگی اختیار کرلیں۔ واضح رہے اس سے قبل دوہری شہریت والے مشیروں کی تقرری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی تھی۔ جس پر عدالت نے درخواست مسترد کردی تھی۔

Check Also

اسلام میں شادی کو آدھا دین کیوں کہا جاتا ہے؟سائنس کی ایسی تحقیق جو آپ کا ایمان پختہ کر دے گی

اسلام میں شادی کو آدھا دین کیوں کہا جاتا ہے؟سائنس کی ایسی تحقیق جو آپ کا ایمان پختہ کر دے گی

لاہور (ویب ڈیسک)شادی شدہ جوڑوں میں دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا کا …