Home » News » پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری! پاکستان ، ایران اور ترکی کے درمیان براہ راست ٹرین سروس چلانے کی تیاریاں، بڑا قدم اُٹھا لیا گیا

پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری! پاکستان ، ایران اور ترکی کے درمیان براہ راست ٹرین سروس چلانے کی تیاریاں، بڑا قدم اُٹھا لیا گیا

اسلام آباد)نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات، ملاقات میں پاک ایران ریل کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر تبادہ خیال ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان ریل کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کوئٹہ،

تافتان ریل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے فیزیبیلیٹی سٹڈی مکمل کر چکا ہے،کوئٹہ تافتان ٹریک کی اپ گری ڈیشن پر 112 ارب روپے خرچ ہونگے، پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان اور ایران کے درمیان مسافروں کی آمدورفت اور تجارت میں اضافہ ہو گا،پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت منظور ہونے والے ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریل کا انقلاب آئیگا،خواہش ہے سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان اور ایران کے درمیان ریل تعاون کو زیادہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔اس موقع پر ایرانی سفیر سید علی محمد حسینی کا کہنا تھا کہ اکنامک کوورڈینیشن آرگنائیزیشن (ای سی او) کے تحت پاکستان-ایران-ترکی فریٹ ٹرین کے حوالے سے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ملاقات میں پاکستان ریلوےاورایران ریل کے درمیان شراکت داری کے باہمی منصوبوں میں تیزی لانے کے لئے چیرمین ریلوے کی سربراہی میں کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، ایرانی سفیر کی جانب سے شیخ رشید احمد کو ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ محمداسلامی کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایا گیا جبکہ یوم آزادی پاکستان پر وزیر ریلوے کو پیشگی مبارکباد بھی دی گئی۔

Check Also

اسلام میں شادی کو آدھا دین کیوں کہا جاتا ہے؟سائنس کی ایسی تحقیق جو آپ کا ایمان پختہ کر دے گی

اسلام میں شادی کو آدھا دین کیوں کہا جاتا ہے؟سائنس کی ایسی تحقیق جو آپ کا ایمان پختہ کر دے گی

لاہور (ویب ڈیسک)شادی شدہ جوڑوں میں دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا کا …