Home » New Update » عربیوں نے دشمن سے ہاتھ ملا لیا ۔۔۔ اسرائیل کے ساتھ امت مسلمہ کی عزت خاک میں ملادینے والامعاہدہ کر لیا

عربیوں نے دشمن سے ہاتھ ملا لیا ۔۔۔ اسرائیل کے ساتھ امت مسلمہ کی عزت خاک میں ملادینے والامعاہدہ کر لیا

 امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔صدر ٹرمپ، اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو اور ابو اظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید نے جمعرات کو ایک مشترکہ بیان میں اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تاریخی پیش رفت مشرق

وسطی میں امن کے قیام میں مدد دے گی۔اس بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے نتیجے میں اسرائیل مقبوضہ غرب اردن کے مزید علاقے اسرائیل میں ضم کرنے کے منصوبے کو معطل کر دے گا۔اب تک اسرائیل اور خیلج کے عرب ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں تھے۔دونوں ملکوں میں ایران کے علاقائی اثر و رسوخ

کے حوالے سے پائے جانے والے تحفظات کی وجہ سے غیر رسمی رابطے تھے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیادونوں ممالک کے تعلقات مکمل طور پر بحال ہوگئے، جلد براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگا، اگلے ہفتے

دونوں ممالک کے وفود ملاقات کر کے اہم معاہدے طے کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا ہے۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خصوصی ٹوئٹس کیے گئے ہیں۔امریکی صدر کی جانب

سے کیے گئے ٹوئٹس میں اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پاگیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی ٹوئٹس میں معاہدے کا اعلامیہ شیئر کی گئی ہیں۔ امریکی صدر اور میڈیا کی جانب سے اس معاہدے کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔جبکہ غیر ملکی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ اس

معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں چلیں گی، جبکہ سفارتی سطح پر جلد مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ مزید دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس معاہدے کے بعد اسرائیل ویسٹ بینک اور وادی اردن کے علاقوں پر قابض ہونے کے فیصلے سے فی الحال پیچھے ہٹ گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاہدے سے مشرق وسطیٰ

میں امن کی بحالی ممکن ہوگی۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے وفود اگلے ہفتے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران اہم دو طرفہ معاہدے کیے جائیں گے۔ دونوں ممالک سیکورٹی، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے حوالے سے معاہدے طے کریں گے۔

Check Also

کراچی: نامور خطیب علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

قریبی رفقا کا بتانا ہے کہ علامہ ضمیر اختر نقوی کو رات گئے نجی اسپتال …