Home » News » آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی سعودیہ آمد سے پہلےسابق آرمی چیف راحیل شریف کی اہم ترین سعودی شخصیت سے ہنگامی ملاقات

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی سعودیہ آمد سے پہلےسابق آرمی چیف راحیل شریف کی اہم ترین سعودی شخصیت سے ہنگامی ملاقات

لاہور (ویب ڈیسک) سابق آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی سفیر سے ملاقات، خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف اور سعودی سفیر کی اہم ملاقات ہوئی۔بتایا گیا ہے

کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور سعودی سفیر نواف المالکی کے درمیان بہترین ماحول میں ملاقات ہوئی۔اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان اچھے ماحول میں کئی اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ اس ملاقات سے قبل سعودی سفیر نواف المالکی کی جانب سے کچھ روز قبل ہی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بھی اہم ملاقات کی گئی تھی۔ سعودی سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ملک کی دیگر سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ جبکہ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور ڈی جی آئی ایس ایس سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ فیٹف کی27میں سی14ایکشن آئٹمز مکمل کرلئے ہیں ،حالیہ قانون سازی سے فیٹف سے متعلق اقدامات میں مدد ملے گی ،پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو جلد سے جلد گرے لسٹ سے نکالا جائے ،عالمی ادارے بھی معاشی بہتری کااعتراف کررہے ہیں،حکومتی اقدامات کے باعث موڈیزنے رینکنگ بہترکی،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، دوست ممالک کو رقوم شیڈول کے مطابق ہی واپس ہو رہی ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا ، اگر ملک دیوالیہ ہو جاتا تو اس کے بعد بڑی تباہی آتی۔

حکومت نے معیشت کی بحالی کے لئے مشکل فیصلے کئے جن کے نتائج بھی برآمد ہوئےانہوں نے کہا کہ فروری 2018ء میںپاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا گیا،فیٹف کی27میں سی14ایکشن آئٹمز مکمل کرلئے ہیں،حالیہ قانون سازی سے فیٹف سے متعلق اقدامات میں مدد ملے گی ،پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو جلد سے جلد گرے لسٹ سے نکالا جائےانہوں نے کہا کہ معیشت کو درست میں لانے کے لئے سخت فیصلے کئے ،آج گاڑیوں اور اور سیمنٹ کی فروخت بڑھ رہی ہے ،حکومتی اقدامات کی بدولت ہی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی۔انہوںنے کہا کہ احساس ہے کہ مہنگائی ہے ،کورونا وائرس کی وباء کے دوران کاروباری طبقے کو بجلی اور گیس کے بلوں میں چھوٹ دی گئی ، مہنگائی میں کمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ مودی سرکاری پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکی ہے،ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، کشمیریوں کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے حوالے سے کہا کہ تمام برادر انہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بھی اچھے اور مثالی تعلقات ہیں،دوست ممالک کو رقوم شیڈول کے مطابق ہی واپس ہو رہی ہیں۔

Check Also

کیا یہ تبدیلی ہے؟ پاکستان ریلوے کو8ماہ میں 29ارب کا خسارہ،تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

کیا یہ تبدیلی ہے؟ پاکستان ریلوے کو8ماہ میں 29ارب کا خسارہ،تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ریلوے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے …