Home » News » سرکاری خزانے میں کتنے سو ارب روپیہ آنے والا ہے؟ یہ خطیر رقم کہاں سے آئی گی؟ جان کر پاکستان بھی کہنے لگے کہ ’’ معجزہ ہوگیا‘‘

سرکاری خزانے میں کتنے سو ارب روپیہ آنے والا ہے؟ یہ خطیر رقم کہاں سے آئی گی؟ جان کر پاکستان بھی کہنے لگے کہ ’’ معجزہ ہوگیا‘‘

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے میں417 ارب آئیں گے، سرکاری خزانے میں417 ارب یا 122 آئیں گے، عوام میں ابہام باقی ہے، لیکن ہر صورت حکومت کی لاٹری لگ گئی ہے، دوہزار بارہ سے دوہزار اٹھارہ تک کمپنیوں پر جی آئی ڈی سی کے مجموعی طور پر سات سو بارہ ارب روپے کے واجبات تھے۔۔ اس حوالے سےماہرانہ رائے جاننے کیلئے نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کامران خان نے پاکستان کے سابق مشیر خزانہ اور ماہرین معاشیات ڈاکٹر سلمان شاہ سے بات کی۔

ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا جہاں تک میں اس حوالے سے دیکھا ہے اب تک سات سو ارب روپے تک اس سیس کے مطابق جب سے لگے گا مل جانے چاہئے تھے اور جب یہ کیس سپریم کورٹ میں چلا ہے اس وقت تک حکومت کو سات سو ارب روپے مل جانے چاہئے تھے،دوسو پچیانوے ارب مل چکے ہیں جس پر کامران خان نے کہا کہ یہ رقم تو مسلم لیگ ن کی حکومت خرچ کرچکی ہے، جس پرڈاکٹر سلمان شاہ نے بتایا کہ میری اطلاعات کے مطابق پندرہ بیس ارب گیس پر خرچ کئے گئے، باقی بجٹری سپورٹ میں استعمال ہوئے ہیں۔کامران خان نے سابق مشیر خزانہ سے سوال کیا کہ حکومت کے پاس 417ارب روپے آئیں گے یا 295ارب ایڈجسٹ ہونگے اور 122ارب ملیں گے؟سابق مشیر خزانہ نے جواب دیا کہ 417ارب روپے ہی آئیں گے، دوسوپچیانوے ارب آچکے اور مجموعی رقم سات سو ارب روپے تھی، یعنی چار سو سے تھوڑا زیادہ آئے گا جو سپریم کورٹ نے آرڈر کیا ہے،اب یہ جو چار سو اضافی آئیں گے وہ آئندہ چوبیس ماہ میں آئیں گے، سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ ٹوٹل رقم گیس کے انفرااسٹرکچر پر خرچ کرنی ہے۔کامران خان نے کہا گیس پراجیکٹ کیلئے چار سو ارب بہت زیادہ ہیں حکومت کیسے خرچ کرے گی؟ سابق مید خزانہ نے بتایا کہ پاکستان میں خرچ کیلئے بہت سے گیس کے بہت سے پراجیکٹس ہیں یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

Check Also

کیا یہ تبدیلی ہے؟ پاکستان ریلوے کو8ماہ میں 29ارب کا خسارہ،تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

کیا یہ تبدیلی ہے؟ پاکستان ریلوے کو8ماہ میں 29ارب کا خسارہ،تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ریلوے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے …