Home » News » اگر کبھی بھارتی رافیل پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کے مقابلے پر آئے تو کیا ہو گا ؟ بی بی سی کی تہلکہ خیز پیشگوئی

اگر کبھی بھارتی رافیل پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر کے مقابلے پر آئے تو کیا ہو گا ؟ بی بی سی کی تہلکہ خیز پیشگوئی

لندن (ویب ڈیسک) انڈیا کو فرانس سے پانچ مزید رفال طیارے ملنے کے بعد ایک دفعہ پھر یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ کیا یہ جدید طیارے پاکستان میں بنائے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر سے بہتر ہیں یا نہیں۔ جہاں بہت سے انڈین شہری رفال طیارے ملنے پر جشن منا رہے ہیں نامور صحافی اعظم خان بی بی سی کے لیے اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

وہیں پاکستانی صارفین کی جانب سے جے ایف 17 طیاروں کی تکینیکی بنیادوں پر رفال پر سبقت سے متعلق بھی دعوے کیے جا رہے ہیں۔بی بی سی نے اس حوالے سے کچھ حقائق جاننے کی کوشش کہ رفال میں وہ کیا خاص بات ہے جو کسی اور طیارے میں نہیں ہے۔ اس حوالے سے انڈین اور پاکستانی فضائیہ کے حکام کا نکتہ نظر بھی اس موازنے میں شامل کیا گیا ہے۔یہ حقائق جاننے سے پہلے اس بحث کے پس منظر پر نظر ڈالتے ہیں مگر اس دوران ایک کپ چائے بنانا نہ بھولیے گا۔جب پاکستانی پائلٹس نے گذشتہ برس 27 فروری کو انڈین مِگ 21 طیارہ مار گرایا تو اس پر سوار پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کر لیا گیا۔ دورانِ حراست ان کی ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ چائے کی پیالی اٹھائے اس چائے کی تعریف کرتے دکھائی دیے۔ابھینندن کا یہ جملہ ’ٹی از فینٹیسٹک‘ اب پاکستان میں زبان زد عام ہے۔تاہم اس کے اگلے ہی دن پاکستان نے اعلان کیا کہ وہ جذبہ خیر سگالی کے تحت انڈین پائلٹ کو واپس گھر بھیج رہا ہے۔اس واقعے کے بعد انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے بیان دیا کہ ’اگر انڈیا کے پاس رفال طیارے ہوتے تو پاکستان کے ساتھ بالاکوٹ واقعے کا نتیجہ بہتر ہوتا۔‘رواں برس فروری میں اسلام آباد ایئر ہیڈ کوارٹر میں میڈیا کے نمائندوں کو روسی ساختہ جہاز مِگ 21 کا ملبہ دکھایا گیا۔ اس موقع پر اُس وقت پاکستانی فضائیہ کے اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف پلانز ایئرکموڈور سید عمر شاہ نے کہا تھا کہ اگر انڈیا کے پاس ’رفال آ بھی جائے تو بھی ہم تیار ہیں۔‘

Check Also

جب خانہ کعبہ کو گرانے کی تیاری کی جا ئے گی تو خانہ کعبہ کی چابیاں حضوؐر کے پاس چلی جائیں گی

جب خانہ کعبہ کو گرانے کی تیاری کی جا ئے گی تو خانہ کعبہ کی چابیاں حضوؐر کے پاس چلی جائیں گی ۔۔۔۔ پڑھیےہزاروں سال پہلے پیش گوئیوں پر مبنی ایک انتہائی ایمان افروز تحریر

اللہ حزقی ایل نبی کی زبانی کہتا ہے مجھ سے اپنی قربانیاں دور رکھو! کیونکہ …