Home » News » سعودی عرب کی جانب سے شدید دباؤ! شاہ محمود قریشی نے بوریا بستر باندھ لیا، روانہ ہونے کی تیاریاں

سعودی عرب کی جانب سے شدید دباؤ! شاہ محمود قریشی نے بوریا بستر باندھ لیا، روانہ ہونے کی تیاریاں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 اگست کو ایک روزہ دورے پر چین جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاککستانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورے کے دوران اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،وزیر خارجہ ،چینی صدر کے متوقع دورہ پاکستان پر بھی گفتگو کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان نے سعودی حکومت سے لیا گیا 3 ارب ڈالر کے قرض میں سے ایک ارب ڈالر گزشتہ ماہ واپس کر دیا ہے جبکہ ایک ارب مزید رواں ماہ کے آخر تک واپس کرنا ہے جس کیلئے سعودی حکومت نے قرض کی واپسی کیلئے تقاضا بھی کررکھا ہے۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کو سفارتی تنہائی سے دوچار کرنے کا خواہشمند ہے، ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے،گزشتہ دور میں پاکستا ن کا وزیرخارجہ ہی نہیں تھا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ خارجہ پالیسی میںدائمی حریف کے مقاصد کو دیکھنا ہوتا ہے،بھارت پاکستان کو سفارتی تنہائی سے دوچار کرنے کا خواہشمند ہے،ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ گزشتہ دور میں پاکستا ن کا وزیرخارجہ ہی نہیں تھا،جنوبی ایشیا کے تمام ممالک بھارت کے ناپاک عزائم کا شکار ہیں، نیپال اور بنگلہ دیش کابھارت سے متعلق ردعمل سب کےسامنے ہے، پاکستان کا خطے کے ممالک سے تعلقات میں استحکام کو مزید فروغ دیناہے ،افریقی ممالک سے تجارتی اشتراک اور باہمی تعلقات کی بہتری پر توجہ دی گئی۔وزیر خارجہ نے کہاکہ سی پیک بہترین منصوبہ ہے ، ملک میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے ہیں،کورونا کی وجہ سے دنیا کا منظرنامہ بدل رہا ہے،کورونا کی صورتحال میں مشکل فیصلے کیے اور آج حکمت عملی کو دنیابھر میں سراہا جارہا ہے۔چین پاکستان کا دیرینہ اور آزمایا ہوا دوست ہے،افغانستان میں قیام امن کےلئے پاکستان نے اہم کردار ادا کیا،وزیراعظم عمران خان کہتے رہے افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی ہے،مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر عمران خان نے اٹھایا ،دنیا نے مقبوضہ کشمیرپر پاکستان کاموقف تسلیم کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آصف زرداری ،نوازشریف اور عمران خان کی یو این اسمبلی میں تقاریر کاجائز ہ لیں،عمران خان نے یواین اسمبلی میں اسلام ،مقبوضہ کشمیر اور یورپی ممالک کے تعصب پر بات کی ،انہوں نے کہاکہ زراعت ملک کا اہم شعبہ ہے جس کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ،پی ٹی آئی نے زراعت کی بہتری کےلئے اقدامات کئے۔

Check Also

کیا یہ تبدیلی ہے؟ پاکستان ریلوے کو8ماہ میں 29ارب کا خسارہ،تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

کیا یہ تبدیلی ہے؟ پاکستان ریلوے کو8ماہ میں 29ارب کا خسارہ،تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ریلوے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے …