Home » News » انسانی حقوق کی علمبردار شیری رحمان کا شرمناک کارنامہ، ایسا کام کر بیٹھیں کہ سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، حیرت انگیز صورتحال پیدا ہوگئی

انسانی حقوق کی علمبردار شیری رحمان کا شرمناک کارنامہ، ایسا کام کر بیٹھیں کہ سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، حیرت انگیز صورتحال پیدا ہوگئی

کراچی(نیوز ڈیسک) انسانی حقوق کی علمبردار پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان خود نفرت انگیز مواد پھیلانے پر یقین رکھتی ہیں۔ویسے تو حکومت کے اقدامات کی عالمی ادارے تعریف کر رہے ہیں مگر حکومتی اقدامات سے اپوزیشن کو خاصی پریشانی کا سامنا ہے، مگر یہ پریشانی اس حد تک بھی بڑھ سکتی ہے کہ کسی سے نفرت

میں اس کی موت کی دعائیں کی جائیں یا ایسے مواد کی تشہیر کی جائے؟سینیٹر شیری رحمان نے نائب صدر پی پی پی کے نام سے بنے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک تصویر کو پسند کیا جس میں کوئی موٹرسائیکل سوار ایسی شرٹ پہن کر موٹر سائیل پر سوار ہے جس پر نفرت آمیز فقرات درج ہیں۔اس شرٹ کے پیچھے لکھا گیا ہے کہ غریبوں کے دل کی آواز ہے کہ اے عمران خان تو کب مرے گا؟ تیرا جانا کچھ نہیں، تو 2 سال رہ گیا تو ہمارا رہنا کچھ نہیں۔یہ ایسے الفاظ ہیں جو ویسے کسی کے لیے بھی استعمال نہیں کرنے چاہییں، مگر سیاسی مخالفت میں اس قدر گر جانا کہ آپ مخالف کا مقابلہ نہ کر سکیں تو اس کے مرنے کی دعائیں ہی کرنے لگیں یہ کہاں کی سیاست ہے۔

شیری رحمانکے پیغام پر وزیر اعظم کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل بھی میدان میں آگئے اور رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ہے لبرل اور انتہا پسندی کی مخالف PP کااصل چہرہ,کبھی واقعی ایسا ہی ہوا کرتا تھا مگر اب یہ وڈیروں کا ایک گروہ ہے جن کے لیے عمران خان ایک ڈراؤنا خواب-کبھی بلاول صحافیوں کو دھمکیاں دیتے،سندھ میں سوال اٹھانے والے صحافیوں کی لاشیں ملتی ہیں اور
انکی سینیٹر نفرت و تشدد پھیلا رہی ہیں ‘‘

Check Also

حریم شاہ اور مفتی عبدا لقوی کی بھی ویڈیو کال لیک ہوگئی، سوشل میڈیا پر ہلچل

حریم شاہ اور مفتی عبدا لقوی کی بھی ویڈیو کال لیک ہوگئی، سوشل میڈیا پر ہلچل

لاہور (نیوز ڈیسک ) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے مابین کی …