Home » News » عُمر شیخ کو کونسے ٹارگٹ پورے کرنے کے لیے ’سی سی پی اولاہور‘ تعینات کیا گیا؟ ساری کہانی سامنے آگئی

عُمر شیخ کو کونسے ٹارگٹ پورے کرنے کے لیے ’سی سی پی اولاہور‘ تعینات کیا گیا؟ ساری کہانی سامنے آگئی

کویت(نیوز ڈیسک ) کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کی گزشتہ ماہ طبیعت انتہائی ناساز ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے بیرونِ ملک منتقل کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آنے لگیں کہ کویتی امیر کی حالت تشویش ناک ہو چکی ہے، جبکہ کچھ سوشل میڈیا پوسٹوں میں ان کی موت کی افواہیں بھی اُڑائی گئیں۔اس حوالے سے امیر کویت کے دفتر کی جانب سے اہم اعلان سامنے آ گیا ہے۔

شاہی دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کا علاج جاری ہے اور ان کی طبیعت مستحکم ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق شاہی دفتر نے تمام لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ امیرِ کویت کی صحت کے حوالے سے معلومات اور خبروں کی سرکاری ذرائع سے تصدیق کر لیا کریں۔امیر کویت کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے گردش میں آنے والی بے بنیاد خبروں کے جواب میں امیرِ کویت کے دفتر کے امور کے وزیر شیخ علی جراح الصباح نے واضح کیا ہے کہ وہ نیشنل گارڈز کے نائب سربراہ شیخ مشعل الاحمد الجابر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ شیخ مشعل نے تمام لوگوں کو ملک کے امیر صباح الاحمد الصباح کی صحت کے حوالے سے اطمینان دلایا ہے اور بتایا ہے کہ امیر کا علاج جاری ہے اور ان کی صحت بہت بہتر ہے”۔امیر کویت کے دفتر نے زور دیا ہے کہ اس حوالے سے غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر کان نہ دھرے جائیں۔ بیان کے اختتام پر دعا کی گئی کہ اللہ رب العزت جناب امیر کویت کو جلد از جلد مکمل صحت اور عافیت سے نوازے۔

Check Also

آئی ایس آئی نے کبوتروں کے بعد اب کیا بھیجنا شروع کردیا۔۔!! ترک صدر اردگان پاکستان کے ساتھ مل کر کیا سازش کر رہے ہیں؟

آئی ایس آئی نے کبوتروں کے بعد اب کیا بھیجنا شروع کردیا۔۔!! ترک صدر اردگان پاکستان کے ساتھ مل کر کیا سازش کر رہے ہیں؟ انڈین میڈیا کا بھونڈا دعویٰ

استنبول (ویب ڈیسک) کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے پر بھارتی میڈیا نے …