Home » Articles » وہ کون سا قیدی ہے جسے قیدخانہ میں سانس لینے کی اجازت نہیں اور وہ بغیر سانس لیے زندہ رہتا ہے

وہ کون سا قیدی ہے جسے قیدخانہ میں سانس لینے کی اجازت نہیں اور وہ بغیر سانس لیے زندہ رہتا ہے

ایک دفعہ ایک عیسائی بادشاہ نے چند سوالات لکھ کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجے اور ان کے جوابات آسمانی کتابوں کی رُو سے دینے کا مطالبہ کیا۔ ان میں سے ایک سوال تھا کہ ’’وہ کون سا قیدی ہے جسے قیدخانہ میں سانس لینے کی اجازت نہیں اور وہ بغیر سانس لیے زندہ رہتا ہے؟حضرت عمر رضی اللہ عنہ

نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کوفرمایا کہ ان سوالات کے جوابات لکھ دیں۔ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس سوال کا جواب تحریر فرمایا۔ ’’جس قیدی کو قیدخانہ میںسانس لینے کی اجازت نہیں اور وہ بغیر

سانس لیے زندہ رہتا ہے وہ بچہ ہے جو اپنی ماں کے شکم میں قید ہے۔ خداوند تعالیٰ نے اس کے سانس لینے کا ذکر نہیں کیا اور نہ وہ سانس لیتا ہے۔‘‘

Check Also

وہ وقت جب پاکستان کے معروف صوفی بزرگ اشفاق احمد کو دھکے دے کر قذافی سٹیڈیم سے نکال دیا گیا

ایک بار لاہور میں قذافی سٹیڈیم میں ایک بھارتی گلوکار نے کنسرٹ کیا۔رقص و موسیقی …