Home » News » خاتون میدان میں آگئی، کرتوت بیان کر دیئے

خاتون میدان میں آگئی، کرتوت بیان کر دیئے

لاہور (نیوز ڈیسک ) اینکر پرسن فریحہ ادریس کا کہنا ہے کہ پیر کے روز گرفتار ہونے والے ملزم شفقت علی کے بارے میں متاثرہ خاتون نے تصدیق کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فریحہ ادریس نے کہا کہ سانحہ رنگ روڈ کیس میں عابد ملہی کے حوالے سے تمام ادارے متفق ہیں کہ وہ ملوث ہے، پیر کو گرفتار ہونے والے ملزم شفقت کو بھی متاثرہ خاتون نے شناخت کیا ہے۔

فریحہ ادریس کے مطابق ملزم شفقت نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم شفقت نے بیان دیا کہ عابد علی سے آخری بار3 روز قبل رابطہ ہوا تھا، شفقت اورعابد نے مل کر 11 وارداتیں کیں۔اس سے قبل خاتون صحافی فریحہ ادریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون لاہور پولیس چیف کی طرف سے مانگی جانے والی معافی سے مطمئن نہیں کیونکہ سی سی پی او کے تبصروں کے نتیجے میں خود وہ اور ان کے اہلخانہ کو انتہائی درد اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔متاثرہ خاتون نے اس معاملے میں کاروائی کی اپیل کرتے ہوئے سی سی پی او کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔متاثرہ خاتون کے بیان کے بعد سی سی پی او لاہور نے معافی مانگی جس میں انہوں نے خاتون اور ان کے اہلخانہ سے انہیں ذہنی تکلیف پہنچانے پر معافی مانگ لی ہے۔

گذشتہ روز سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے واقعے کے بعد دئیے گئے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی،سی سی پی او لاہور نے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی سے قبل یوٹرن لے لیا۔عمر شیخ کا کہنا تھا کہ میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تومعافی مانگتا ہوں۔میرا کوئی بھی غلط مطلب یا تاثر نہیں تھا۔اپنی بہنوں،بھائیوں اور سوسائٹی سے معافی مانگتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی بہن جو متاثرہ ہے،اور تمام طبقات سے معافی مانگتا ہوں۔

Check Also

جوپاک فوج کا نہیں وہ اس ملک کا بھی نہیں! (ن)لیگ کے حوالے سے قوم کی آنکھیں کھول دی گئیں

جوپاک فوج کا نہیں وہ اس ملک کا بھی نہیں! (ن)لیگ کے حوالے سے قوم کی آنکھیں کھول دی گئیں

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز …