Home » New Articles » کیا دونوں کانوں سے آواز آئے گی؟وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد نجی ٹی وی کے کیمرہ مین اور اسسٹنٹ کیمرہ مین نوکری سے فارغ

کیا دونوں کانوں سے آواز آئے گی؟وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد نجی ٹی وی کے کیمرہ مین اور اسسٹنٹ کیمرہ مین نوکری سے فارغ

چند روز قبل نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں انٹر ویو دینے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تیار ہو رہے تھے ،اس دوران اسسٹنٹ کیمرہ مین نے ان کے کانوں میں ہیڈ فون لگائے تو وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑی

سادگی سے سوال کیا کہ کیا یہ ہیڈ فون کے دونوں اطراف سے آواز آئے گی ؟اس معصومانہ سوال پرسوشل میڈ یا صارفین نے عثمان بزدار کو تنقید کا نشانہ بنا یا ۔اب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی ثاقب راجہ

نے بتا یا ہے کہ آپ لوگوں نے چار دن عثمان بزدار کی سادگی اور ہیڈ فون پر خوب مذاق اڑا لیا اب وہ کیمرہ مین اور اسسٹنٹ کیمرہ جو ہیڈ فون لگا رہے تھے نوکری سے فارغ ہوگئے کون کون انکے گھر کفالت کی ذمہ داری لے گا ؟

Check Also

پاکستانیوں سے جو وعدہ کیا آج اسے پورا کر دیا ترک ڈرامہ ’ارتغرل غازی ‘کے اداکار پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر یکم …