Home » New Articles » پاکستانیوں سے جو وعدہ کیا آج اسے پورا کر دیا ترک ڈرامہ ’ارتغرل غازی ‘کے اداکار پاکستان پہنچ گئے

پاکستانیوں سے جو وعدہ کیا آج اسے پورا کر دیا ترک ڈرامہ ’ارتغرل غازی ‘کے اداکار پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر یکم رمضان سے اردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ارطغرل غازی نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔ اسی تناظر

میںارطغرل غازی میں دوآن ایلپ کا کردار نبھانے والے جاوید جیتن گنیر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ترک اداکار جاوید جیتن گنیر نے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع انسٹاگرام کے ذریعے دی ہے۔جاوید جیتن گنیر

نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں دو موسیقار بڑے ہی خوبصورت انداز میں طبلا اور رباب بجاتے نظر آرہے ہیں۔انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ترک اداکار نے اپنی

لوکیشن یعنی مقام میں اسلام آباد، پاکستان لکھا جس کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ جاوید جیتن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔شیئر کی جانے والی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار نے گڈ مارننگ

والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔یاد رہے کہ ترک سیریز ارطغرل غازی کے کسی کردار نے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا ہے

Check Also

کیا دونوں کانوں سے آواز آئے گی؟وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد نجی ٹی وی کے کیمرہ مین اور اسسٹنٹ کیمرہ مین نوکری سے فارغ

چند روز قبل نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں انٹر ویو دینے کے …