Home » News » بریکنگ نیوز حالات پھر کشیدہ تازہ ترین اطلاعات خطے کا امن خطرے میں

بریکنگ نیوز حالات پھر کشیدہ تازہ ترین اطلاعات خطے کا امن خطرے میں

دہلی (ویب ڈیسک) چین اور بھارت کے درمیان لداخ سرحدی تنازع پر پھر فوجی اقدامات شروع ہو گئے۔ بزدل بھارت نے چین سےشکست کھانے کے بعد 45 ہزار سے زائد فوجی لداخ میں تعینات کر دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئل ڈپو میں فیول کا سٹاک اور راشن بھی جمع کیا جا رہا ہے۔’ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے تاریخی معاہدے پر دستخط کردیے، اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔

وائٹ ہاوس میں منعقدہ اس تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ ”ان معاہدوں سے پورے خطے میں جامع امن کے قیام کی بنیاد پڑے گی۔” اس موقع پرصدر ٹرمپ کے ساتھ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان اور بحرین کے وزیر خارجہ عبد الطیف الزیانی بھی موجود تھے۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے یہ کہتے ہوئے ان معاہدوں کو خوش آمدید کہا کہ ‘یہ دن تاریخی طور سے بہت اہم ہے، یہ امن کے ایک نئے آغاز کی علامت ہے۔‘نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے اس معاہدے سے ‘عرب۔اسرائیلی تصادم اب ہمیشہ کے لیے ختم‘ ہوسکتے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس پیش رفت میں مزید توسیع ہوگی اور دیگر عرب ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے۔تاریخ کا دھارا بدل جائے گااس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ‘امن کا انتخاب کرنے اور فلسطینی علاقوں کو صیہونی ریاست میں ضم کرنے کے منصوبے کو روک دینے‘ کے لیے نیتن یاہو کا ذاتی طورپر شکریہ ادا کیا۔

Check Also

پانچواں صوبہ بنانے پر اتفاق۔۔۔!!!عسکری اور سیاسی قیادت میں بڑا فیصلہ کر لیا گیا

پانچواں صوبہ بنانے پر اتفاق۔۔۔!!!عسکری اور سیاسی قیادت میں بڑا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عسکری اورسیاسی قیادت نے فیئرالیکشن کے بعد گلگت بلتستان کو پانچوں …