Home » News » جتنا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے اُتنا کسی اور ملک میں نہیں۔۔!! پاکستانی کرکٹ کے نظام کو تبدیل کرنے کی تیاریاں، وزیر اعظم عمران خان نے کرکٹ کی بحالی کا بیڑہ اُٹھا لیا

جتنا ٹیلنٹ پاکستان میں ہے اُتنا کسی اور ملک میں نہیں۔۔!! پاکستانی کرکٹ کے نظام کو تبدیل کرنے کی تیاریاں، وزیر اعظم عمران خان نے کرکٹ کی بحالی کا بیڑہ اُٹھا لیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرکٹ کے نئے نظام سے جب ٹیلنٹ پالش ہوگا تو آپ دیکھیں گے کہ پاکستان کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم بنے گی۔ اسلام آباد میں ڈومیسٹک کرکٹ کے نشریاتی حقوق کے معاہدوں کی تقریب سے خطاب میں 67 سالہ عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت مثبت عمل ہے، اس سے کرکٹ کی ترقی ہوگی اور پی ٹی وی کی ساری کوریج اور کوالٹی کو اوپر اٹھائے گا جبکہ کھیلوں خاص طور پر کرکٹ سے پیار کرنے والے عوام کیلئے بھی ضروری ہے کہ پی ٹی وی کوریج میں برتری حاصل کرے۔ کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے جتنی بھی کرکٹ کھیلی اس سے میں یہ سمجھا کہ پاکستان میں جتنا ٹیلنٹ ہے وہ کسی اور ملک میں نہیں ہے، ہمارا ٹیلنٹ ایک نظام نہ ہونے کے باوجود نکلتا تھا۔انہوں نے کہا کہ نظام کہ نہ ہونیکی وجہ سے کرکٹ کا ٹیلنٹ اوپر نہیں آپاتا تھا، ہمارے ملک میں اس طرح کے کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ ہیں جو دنیا میں کبھی بھی کلب سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلے، جو اسکی نشاندہی کرتا تھا کہ ملک میں ٹیلنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے میں ہمیشہ کہتا تھا کہ اگر ہم اپنا کرکٹ کا ڈھانچہ درست کرلیں تو پاکستان ناقابل شکست ہوجائیگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ تاہم بدقسمتی سے کچھ لوگ اپنے مفادات کیلئے اس نظام کو تبدیل نہیں ہونے دیتے تھے، پاکستان کا کرکٹ کا نظام دیگر ممالک سے بالکل مختلف تھا۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں دنیا میں ایسا نظام ہے کہ جتنا اچھا مقابلہ ہوتا ہے اتنے اچھے کھلاڑی نکلتے ہیں، جس ملک میں سسٹم دو چیزیں ایک مقابلے کو بڑھائے اور میرٹ کو اوپر لے آئے وہ ہمیشہ ترقی کرے گا۔دوران خطاب انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا دنیائے کرکٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جس کی وجہ ان کا نظام ہے، دنیا میں سب سے بہترین کرکٹ کا نظام آسٹریلیا میں ہے جو سب سے بہتر کرکٹ کو پالش کرتی ہے اور لوگ اوپر آتے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں ٹیلنٹ تو نظر آجاتا ہے لیکن اس کو پالش کرنے کے نظام میں مسئلہ ہے جسے ٹھیک کرنیکی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں 40 سال سے لگا ہوا تھا اور فیصلہ کیا تھا کہ جب مجھے اختیار ملا تو یہ نظام تبدیل کروں گا، ابھی جو ہم نظام لائے ہیں اسکے بارے میں مصباح الحق، محمد حفیظ اور اظہر علی کو سمجھایا اور بتایا کہ جب بھی اصلاحات ہوتی ہیں تو تھوڑے مسائل آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب جو ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام آیا ہے اس میں آپ دیکھیں گے کہ جب پاکستان کا ٹیلنٹ پالش ہوگا تو پاکستان کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم بنے گی۔

Check Also

جوپاک فوج کا نہیں وہ اس ملک کا بھی نہیں! (ن)لیگ کے حوالے سے قوم کی آنکھیں کھول دی گئیں

جوپاک فوج کا نہیں وہ اس ملک کا بھی نہیں! (ن)لیگ کے حوالے سے قوم کی آنکھیں کھول دی گئیں

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز …