Home » News » سردی کا موسم آگیا!پہاڑی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، مون سون کے اختتام ہوتے ہی موسمِ سرما کے شروع ہونے کی ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سُنا دی گئی

سردی کا موسم آگیا!پہاڑی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، مون سون کے اختتام ہوتے ہی موسمِ سرما کے شروع ہونے کی ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سُنا دی گئی

بابوسر ٹاپ (نیوز ڈیسک ) سردی کا موسم آگیا، خیبرپختونخواہ کے کچھ علاقوں میں برفباری کا آغاز، بابوسر ٹاپ اور دیگر علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کے اختتام سے ملک کے شمالی علاقوں میں موسم گرما تقریباً اپنے اختتام کے

قریب ہے۔ کچھ شمالی علاقوں میں برفباری کے آغاز سے موسم سرما کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں غیر متوقع طور پر گلگلت بلتستان ریجن میں اسکردو کے علاقے میں برفباری کا آغاز ہوگیا تھا۔ اس ریجن میں عمومی طور پر 15 ستمبر کے بعد برفباری کا آغاز ہوتا ہے، لیکن رواں سال وقت سے قبل ہی برفباری کا آغاز ہوا۔ جبکہ اب خیبرپختونخواہ کے کچھ علاقوں میں بھی برفباری کا آغاز ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران بابوسر ٹاپ اور دیگر علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی۔ اس تمام صورتحال میں سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان علاقوں کا رخ کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

Check Also

جوپاک فوج کا نہیں وہ اس ملک کا بھی نہیں! (ن)لیگ کے حوالے سے قوم کی آنکھیں کھول دی گئیں

جوپاک فوج کا نہیں وہ اس ملک کا بھی نہیں! (ن)لیگ کے حوالے سے قوم کی آنکھیں کھول دی گئیں

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز …