Home » News » پی آئی اے نے کس عمر کے بچوں کیلئے فضائی سفر بالکل مفت کر دیا؟ شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی

پی آئی اے نے کس عمر کے بچوں کیلئے فضائی سفر بالکل مفت کر دیا؟ شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی

کراچی (ویب ڈیسک) پی آئی اے کی پروازوں پر آب نومولود بچے فری میں سفر کریں گے۔ قومی ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے نومولود بچوں کے لیے نئی سہولت متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت وہ بغیرٹکٹ سفر کرسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق نومولود بچوں کو فری سفری سہولت اکانومی

اور ایگزیکٹو اکانومی کلاس پر بھی ملے گی۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق 2 سال تک عمر والے بچے اب فری سفر کرسکیں گے، اس سے قبل کم عمر بچوں کا ٹکٹ والدین کے ٹکٹ کا 10 فیصد وصول کیا جاتا تھا تاہم بچوں کا ایئر پورٹ ٹیکس وصول کیا جائے گا جو کہ 500 روپے کے لگ بھگ ہے۔ دوسری جانب قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق کراچی سے اسلام آباد اور کراچی سے لاہور کے درمیان یک طرفہ کرایہ 9572 روپے کر دیا گیا ہے۔ مسافروں کو سات کلو گرام دستی سامان لے جانے کی اجازت ہو گی۔ ترجمان کے مطابق اندرون ملک چلنے والی پروازو کے لیے اعلان کردہ رعایتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

Check Also

جب خانہ کعبہ کو گرانے کی تیاری کی جا ئے گی تو خانہ کعبہ کی چابیاں حضوؐر کے پاس چلی جائیں گی

جب خانہ کعبہ کو گرانے کی تیاری کی جا ئے گی تو خانہ کعبہ کی چابیاں حضوؐر کے پاس چلی جائیں گی ۔۔۔۔ پڑھیےہزاروں سال پہلے پیش گوئیوں پر مبنی ایک انتہائی ایمان افروز تحریر

اللہ حزقی ایل نبی کی زبانی کہتا ہے مجھ سے اپنی قربانیاں دور رکھو! کیونکہ …