Home » News » آپ کا اللہ نا انصافی کرتا ہے، غیر مسلموں کا کیا قصور کہ وہ دہکتی آگ میں جلیں؟ خوبصورت لڑکی کا کڑوا سوال۔۔۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے جواب نے خاتون کی بولتی ہی بند کردی

آپ کا اللہ نا انصافی کرتا ہے، غیر مسلموں کا کیا قصور کہ وہ دہکتی آگ میں جلیں؟ خوبصورت لڑکی کا کڑوا سوال۔۔۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے جواب نے خاتون کی بولتی ہی بند کردی

نئی دہلی (ٓویب ڈیسک) ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اس خاتون نے سوال کیا کہ آپ اکثر یہ کہتے ہیں اور قرآن بھی یہ کہتا ہے کہ غیر مسلم جہنم میں جائیں گے انہیں آگ میں جلایا جائے گا مگر ان غیر مسلموں کا کیا قصور ہے جو پیدا ہی غیر مسلم کے گھرمیں ہوئے آپ اگر مسلمان کے گھر پیدا ہوگئے تو آپ مسلمان ہیں اور آپ جنت میں جائیں گے مگرآپ ہی کا کوئی دوست جو غیر مسلم کے گھر پیدا ہوا وہ جہنم میں جائے گا۔

جب کہ اس کا کوئی قصور بھی نہیں اس کاکیا قصور اگر اس کے والدین غیر مسلم تھے یہ تو اللہ کی جانب سے برابری یا انصاف نہیں ہے۔ اگر کسی کے والدین غیر مسلم ہیں تواس میں اس شخص کا کیا قصور ہے سارا قصور تو اس کے والدین کا ہے۔ اسی طرح اگر آپ مسلمان ہیں تواس میں آپ کا کیا کمال ہے یہ تو آپ کے والدین اور ان کے والدین کی وجہ سے ہے جو مسلمان تھے ۔ اگراس میں ہمارا قصور نہیں تو ہمیں آگ میں کیوں جلایا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ کو انصاف کرنا چاہیے اور ایسے غیر مسلموں کو جہنم میں نہیں ڈالنا چاہیے ان کا کیا قصور ہے۔ ڈاکٹر ذاکرنائیک نے کہا کہ بہن نے اچھا سوال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمدؐ نے فرمایا کہ ہ رانسان دین فطر کیساتھ پیدا ہوتا ہے یعنی وہ مسلمان پیدا ہوتا ہے ۔ اس کے بعد اس کے والدین اسے اپنے مذہب پر لگا دیتے ہیں۔ جب کوئی اسلام قبول کرتا ہے تو ہم یہ نہیں کہتے کہ وہ کنورٹ ہو گیا ہے بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ اس نے غلط راستہ چھوڑ کر سیدھا راستہ اختیار کر لیا ہے کیونکہ وہ پید اتو مسلمان ہوا تھا۔ ڈاکٹرذاکرنائیک نے خاتون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی شخص کسی غیر مسلم کے گھر پیدا ہوتا ہے اور اگر خدا نخواستہ وہ بالغ ہونے سے پہلے مر جاتا ہے تو اس کاکوئی حساب کتاب نہیں ہوتا ۔ اور وہ سیدھا جنت میں جائے گا بھلے ہی وہ غیر مسلم گھرمیں پیدا ہوا ہو۔ لیکن جب وہ بالغ ہو جاتا ہے اس میں سمجھ بوجھ آجاتی ہے تو وہ اپنے فعل کا خود ذمہ دار ہوتا ہے اور اس کی یہ بھی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ حقیقی مذہب کو تلاش کرے اور یہ ہم مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ ہم حقیقی مذہب یعنی اسلام کو اس تک پہنچائیں۔

Check Also

پاکستان بھی میدان میں آگیا، دوٹوک اعلان

پاکستان بھی میدان میں آگیا، دوٹوک

نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ …