Home » News » عوام کی عزت کے رکھوالے نے ہی عزت لوٹ لی، 15 پر کال کرنے والی لڑکی کو تھانہ بلا کر تفتیشی افسر نے آبرو ریزی کر دی، پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے پولیس افسران میدان میں آ گئے

عوام کی عزت کے رکھوالے نے ہی عزت لوٹ لی، 15 پر کال کرنے والی لڑکی کو تھانہ بلا کر تفتیشی افسر نے آبرو ریزی کر دی، پیٹی بھائی کو بچانے کیلئے پولیس افسران میدان میں آ گئے

گوجرانوالہ(این این آئی) دادرسی کیلئے 15 پر کال کرنے والی لڑکی کو تھانہ اروپ میں بلا کر مبینہ طور پر تفتیشی افسر نے عزت لوٹ لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ میں 15 پر دادرسی کے لیے کال کرنے والی لڑکی کو تھانے بلا کر انکوائری کے بہانے شیطان صفت اے ایس آئی نے نہ صرف مبینہ طور پر آبرو ریزی کا نشانہ بنا ڈالا بلکہ لڑکی کا موبائل نمبر بھی دیگر اہلکاروں میں بھی بانٹ دیا۔

جو اسے بار بار تنگ کر رہے ہیں۔متاثرہ لڑکی نے انکوائری آفیسر کے خلاف سی پی او گوجرانوالہ کو درخواست جمع کرادی جس پرسی پی او رائے بابر نے ایس پی صدر اور ایس پی سول لائن کو انکوائری کا حکم دیا۔ درخواست میں اے ایس آئی یاسین کی جانب سے ہراساں کرنے کا الزام بھی سامنے آیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ تھانے اروپ کے علاقے میں اوباش افراد نے جھگڑے کے دوران کپڑے پھاڑ دیئے جس پر میں نے 15 پر مدد کے لیے کال کی تھی اور پھر مجھے تفتیش کے بہانے بلا کر اے ایس آئی مبشر نے مبینہ طور پر آبرو ریزی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے متعدد افسران پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اور متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کو راضی نامہ کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔

Check Also

پاکستان بھی میدان میں آگیا، دوٹوک اعلان

پاکستان بھی میدان میں آگیا، دوٹوک

نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ …