بالی ووڈ اداکار عرفان خان انتقال کرگئے

بھارتی اداکار عرفان خان طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل کیے گئے جہاں وہ انتقال کر گئے ہیں۔ مایہ ناز مسلمان اداکار کو کولون انفیکشن کی وجہ سے ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ، حالت تشویش ناک ہونے پر آئی سی یو منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کر گئے۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ ناز مسلمان اداکار عرفان خان انتقال کر گئے ہیں۔ انکی طبیعت کولون انفیکشن کی وجہ سے بگڑ ی تھی جس کے بعد انہیں ممبئی کے ہسپتال میں داخل کر یا گیا تھا ۔ان کا حالت اس قدر تشویش ناک تھی کہ انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کرنا پڑا، جہاں انکا علاج جاری تھا وہ جانبر نہ ہوسکے اور انتقال کر گئے۔

خیال رہے کہ 53 سالہ عرفان خان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور پھر ان حالت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔عرفان خان کی والدہ کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا اور وہ سفری پابندیوں کے باعث والدہ کے جنازہ میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔عرفان خان کی اہلیہ اور بچے ان کیساتھ ہسپتال میں ہی موجودتھے، اور مداحوں سے ان کی صحتیابی کی دعا کی اپیل کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ عرفان خان کینسر کے مرض میں بھی مبتلا رہ چکے ہیں۔ عرفان خان 2018 میں کینسر میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے لندن میں 2 سال مقیم رہ کر بیماری کا علاج کرایا تھا۔ نعد ازاں وہ صحت یاب ہو کر ملک واپس آ گئے تھے۔ یہ بھی واضح رہے کہ عرفان خان کا تعلق بھارت کے شہر جے پور سے ہے، حال ہی میں ان کی انتقال کر جانے والی والدہ کی تدفین بھی اسی شہر میں ہوئی۔ عرفان خان کے قریبی افراد کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر اداکار والدہ کے انتقال کے باعث بھی ڈپریشن کا شکار ہوئے ہیں۔

Check Also

اگر-روزانہ-ایک

اگر روزانہ ایک کیلا کھایا جائے تو

ہارٹ اٹیک اور فالج جیسی خطرناک بیماریاں آج کل تشویشناک حد تک عام ہوچکی ہیں …