Home » Articles » میں بہت ڈرپوک ہوں

میں بہت ڈرپوک ہوں

ایک نہایت بزدل آدمی ایک مارشل آرٹس کے ماسٹر کے پاس گیا اور اس سے بولا کہ پلیز مجھے بہادر بننا سکھا دیں۔ اس ماسٹر نے اسے بغور دیکھا اور اس سے بولا کہ صرف ایک شرط پر تمہیں بہادر بننے میں مدد کروں گا، تم جا کر شہر کے ہر ایک آدمی کو ملو اور ملتے ہی بولو کہ میں بہت بزدل ہوں۔ اور تم نے ہر

شخص جس سے بھی تم ملو گے اس کو یہی بات اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اور اونچی صاف آواز میں بولنی ہے، بتاؤ منظور ہے؟ وہ آدمیاپنی بزدلی سے اتنا پریشان تھا کہاسے اور کچھ سمجھ نہیں آتی تھی اور وہ ساری زندگی ایسے نہیں گزار سکتا تھا سو اس نے فیصلہ کیا کہ ٹھیک ہے یہ بہت کٹھن کام ہے پر میں یہ

کرنے کو تیار ہوں۔ابتداء میں جب بھی وہ کسی بھی نئے آدمی سے ملتا، یا کسی بھی اجنبی سے مصافحہ کرتا تو بہت ججھکتا تھا کیونکہ اس کو معلوم تھا کہ اسے ان کو کیا کہنا ہوتا تھا۔ آہستہ آہستہ وہ اس میں ماہر ہوتا گیا، اس کی ججھک ختم ہو گئی اور وہ بلند آواز میں بنا کسی شرم یا کسی قسم کے ڈر سے کہ یہ لوگ میرے بارے

میں کیا سوچیں گے، ہر راہ گزر کے پاس جاتا اور اس کو جا کر بلند آواز میں ان سے نظریں ملا کر بولتا کہمیں فلاں فلاں ہوں اور میں ا یک نہایت ہی ڈرپوک انسان واقع ہوا ہوں۔ لوگ اس کو عجیب نظروں سے دیکھتے اور اپنا راستہ ناپتے تھے۔ ایک ماہ اس نے یہی حرکت جاری رکھی اور اس کو لگا جیسے اس کا خوف

بالکل ناپید ہو گیا ہو۔ اس نے اپنے استاد کے پاس جا کر اس کو یہ خوش خبری دی اور بولا: آپ کو کیسے معلوم تھا کہ اس انتہائی عجیب عمل سے میرا ڈر ختم ہو سکتا ہے؟ ماسٹر نے جواب دیا: بیٹے دراصل خوف ایک فطری عمل ہے اور یہ ایک عادت ہے، اگر اس عادت کو کوئی بھی توڑنا چاہتا ہے تو اس کے لیے ضروری

ہے کہوہ بار بار وہی کام کرے جس سے اسے ڈر لگتا ہو۔ اب اس بات کو بخوبی سمجھو کہ ہمت، جرات اور بہادری بھی دراصل آپ کی عادت بن جاتی ہے ، یہ بھی ایک خصلت ہے، جسے ہم خود اپنے اندر پیدا کرتے ہیں۔ اگر تم اصل میںبہادر، نڈر بننا چاہتے ہو تو آگے بڑھو اور اپنے ہر ایک خوف کا ڈٹ کرسامنا کرو ،اس سے بھاگو نہیں۔ دیکھنا اس طرح تمہارا ہر ایک ڈر ختم ہو جائے گا اور تم ایک بہادر انسان بن جاؤ گے۔

Check Also

اچھا

اچھا