Home » News » ترک ہر میدان کے شہسوار نکلے۔۔!! اقوام متحدہ کو فنڈز دینے میں بھی ترکی یورپ سے آگے نکل گیا، دنگ کر ڈالنے والی تفصیلات

ترک ہر میدان کے شہسوار نکلے۔۔!! اقوام متحدہ کو فنڈز دینے میں بھی ترکی یورپ سے آگے نکل گیا، دنگ کر ڈالنے والی تفصیلات

انقرہ (ویب ڈیسک) ترک لوگ ہر میدان کے شہسوار نکلے۔ اقوام متحدہ کو فنڈز دینے میں ترکی یورپ سے آگے نکل گیا۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے سالانہ بجٹ کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے ترکی نے یورپی ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ فنڈز فراہم کیے۔

اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2020 کے پہلے چھ ماہ میں ترکی اب تک اقوام متحدہ کو 4 کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ دے چکا ہے جبکہ اس سال کے لئے اقوام متحدہ کے بجٹ کا حجم 3 ارب 8 کروڑ ڈالر ہے۔ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے مقابلے میں بھی ترکی اقوام متحدہ کو فنڈز فراہم کرنے والا بڑا ملک ہے۔جی 20 ممالک میں شامل چار بڑے ملکوں میکسیکو، ارجنٹینا، بھارت اور انڈونیشیا کے مقابلے میں بھی ترکی فنڈنگ فراہم کرنے والوں ممالک میں سرفہرست ہے۔ واضح رہے اقوام متحدہ کا قیام دوسری ورلڈ وار کے بعد 1945 میں عمل میں آیا، ابتدا میں اس کے ممبرز کی تعداد 51 تھی جو اب 193 تک پہنچ گئی ہے۔

Check Also

پاکستان بھی میدان میں آگیا، دوٹوک اعلان

پاکستان بھی میدان میں آگیا، دوٹوک

نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ …