Home » News » عمران حکومت کو کورونا وبا کے دوران دوست ممالک اور ڈونرز کی جانب سے کتنے ارب ڈالر موصول ہوئے؟ اعداد و شمار جاری

عمران حکومت کو کورونا وبا کے دوران دوست ممالک اور ڈونرز کی جانب سے کتنے ارب ڈالر موصول ہوئے؟ اعداد و شمار جاری

لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان کو کرونا وائرس کی عالمی سطح پر خطرناک قرار دی گئی وباء کے دوران بین الاقوامی ڈونرز اور دوست ممالک سے منصوبوں میں سرمایہ کاری اور بجٹ سپورٹ کی مدد میں تین ارب ڈالر موصول ہوئے، جبکہ دوست ممالک اور عالمی ڈونرز کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب

79 کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔اکنامک افیئرز ڈویژنز کا اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے بجٹ سپورٹ کے لئے 2 ارب 63 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے، اس کے ساتھ ہی 38 کروڑ ڈالر پروجیکٹ فنانسنگ کی مد میں وصول ہوئے۔کرونا وائرس کی وبا کے دوران فرانس کے ای ایف ڈی نے پانچ کروڑ بارہ لاکھ ڈالرز میں سے دو کروڑ چودہ لاکھ ڈالرز فراہم کئے جبکہ عالمی بینک نے پچاس کروڑ ڈالرز میں سے گیارہ کروڑ دس لاکھ ڈالرز ہی فراہم کئے، جبکہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک ، اوپیک فنڈ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ نے وعدہ کی گئی رقوم فراہم نہیں کی۔اقوام متحدہ ، یورپی یونین ، امریکہ، جاپان، ایشیائی ترقیاتی بینک ، برطانیہ، کینیڈا، جنوبی کوریا اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک نے گرانٹس اور ایڈ کے تحت 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی فراہمی کا وعدہ کیا، جس میں سے پاکستان کو سات کروڑ 39 لاکھ ڈالرز وصول ہو چکے ہیں۔

Check Also

پاکستان بھی میدان میں آگیا، دوٹوک اعلان

پاکستان بھی میدان میں آگیا، دوٹوک

نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ …