Home » News » کشمیر کے ساتھ فلسطین کا مقدمہ لڑنے کا صِلہ مل گیا۔۔!!! جنرل اسمبلی میں کپتان کے خطاب پر فلسطینی عوام کا شاندار ردعمل آگیا

کشمیر کے ساتھ فلسطین کا مقدمہ لڑنے کا صِلہ مل گیا۔۔!!! جنرل اسمبلی میں کپتان کے خطاب پر فلسطینی عوام کا شاندار ردعمل آگیا

اسلام آباد (ؤیب ڈیسک) وزیراعظم کے خطاب پر فلسطینی سفیر کا ردعمل، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان فلسطین کے عوام آپ کے دل سے شکر گزار ہیں، آپ نے حقیقی معنوں میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی

جنرل اسمبلی اجلاس سے کیے گئے خطاب پر پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیر احمد امین کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ فلسطین کی حکومت اور عوام وزیراعظم عمران خان کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران حقیقی معنوں میں فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔ ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے کیے گئے خطاب میں واضح الفاظ میں کہا گیا کہ پاکستان فلسطین میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتا رہا ہے۔ پاکستان فلسطین کے مسئلے پر فلسطینوں کی حمایت کرتا رہے گا۔ فلسطین کے مسئلہ کا حل خطے اور دنیا کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ ایک آزاد فلسطینی ریاست کی قیام جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، اس مسئلے کا حل ہے۔

Check Also

پاکستان بھی میدان میں آگیا، دوٹوک اعلان

پاکستان بھی میدان میں آگیا، دوٹوک

نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ …