Home » News » وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر لیکن اس موقع پر بھارتی مندوب نے کیا کارروائی ڈال دی ؟ تشویشناک خبر

وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر لیکن اس موقع پر بھارتی مندوب نے کیا کارروائی ڈال دی ؟ تشویشناک خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے موقع پر بھارتی مندوب واک آؤٹ کر گئے۔وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے موقع پر بھارتی وزارت خارجہ کے جونئیر سفارت کار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں موجود تھے تاہم مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر ہونے کا اندازہ ہونے کے سبب وہ پہلے ہی ہال سے باہر چلے گئے۔وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال عالمی برادری کےسامنے پیش کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے 75 ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے تقریباً 27 منٹ پر محیط اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس، خطے میں اسلحے کی دوڑ، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، کشمیر میں بھارتی مظالم، فلسطین اسرائیل تنازع، ماحولیات اور اقوام متحدہ و سلامتی کونسل میں بڑے پیمانے پر اصلاحات جیسے اہم معاملات پر گفتگو کی تھی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب، کہتے ہیں ہم نے نبی پاکﷺ کی ریاست مدینہ کےتصور پر نئے پاکستان کا ماڈل تشکیل دیا، امیر ملک منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو تحفظ دیکر انصاف کی بات نہیں کرسکتے، بین الاقوامی معاہدوں کی دھجیاں اڑائیں جا رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سےخطاب کیا گیا ہے۔دوران خطاب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ انتہائی اہم سنگ میل ہے۔کا کہنا ہے کہ ہم نے نبی پاکﷺ کی ریاست مدینہ کےتصور پر نئے پاکستان کا ماڈل تشکیل دیا ہے۔ جب سے ہماری حکومت آئی ہم نے عوام کی بہتری کیلیے کوششیں کیں۔ کورونا نے دنیا بھر میں غریب اور نادار افراد کو سخت متاثر کیا۔پاکستان میں ہم نے سخت لاک ڈاؤن نہیں کیا، پاکستان نےاسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی۔ہم نہ صرف کورونا سے نمٹنے میں کامیاب ہوئے بلکہ معیشت کو بھی استحکام دیا۔

8ارب ڈالر سےصحت سہولیات اور غریب افراد کی مدد کی گئی۔ احساس پروگرام کےتحت چھوٹےکاروبار اورغریب افرادکونقد رقم دی گئی۔ ہم نےغریب طبقےکو لاک ڈاؤن کےشدیداثرات سےمحفوظ رکھا۔ ہم اب بھی کوروناسےبچاؤ کیلئے اقدامات کر رہےہیں، آج پاکستان وبا پر کامیابی سے قابو پانے والے ممالک کی فہرست میں ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ تنازعات بڑھنےکے ساتھ شدت اختیار کرجاتے ہیں، ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، ہم کثیر الجہتی اشتراک سےمسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں، دنیا میں جب تک ہر شخص محفوظ نہیں تو کوئی شخص محفوظ نہیں ، ہماری خارجہ پالیسی کامقصد ہمسایوں کیساتھ اچھے تعلقات،مسائل کابات چیت سےحل ہے۔ ہم اس موقع پر امن ، استحکام اور پر امن ہمسائیگی کے مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں، اسی صورت ہم عوام سے کیے گئے اپنے وعدوں کو بھی پورا کر سکتے ہیں۔نئی مخالف طاقتوں کے درمیان ہتھیاروں کی نئی دوڑ چل رہی ہے ،بین الاقوامی معاہدوں کی دھجیاں اڑائیں جا رہی ہیں ، فوجی قبضےاورغیر قانونی توسیعی پسندانہ اقدامات سے حق خودارادیت کو دبایا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی ہے۔

Check Also

پاکستان بھی میدان میں آگیا، دوٹوک اعلان

پاکستان بھی میدان میں آگیا، دوٹوک

نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ …