موت سے کچھ لمحے قبل بھارتی اداکار عرفان خان نے اپنی اہلیہ کی طرف دیکھ کر آخری الفاظ ادا کیے

بالی ووڈ کی سینئر اداکار عرفان خان انتقال کر گئےہیں ۔ موت کے وقت ان کی اہلیہ کے پاس موجود تھیں ،موت کی آخری ہچکی لینے سے قبل عرفان خان نے اپنی اہلیہ کی طرف متوجہ ہوئے اور کہاں دیکھو مجھے ماں لینے آئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 53 سالہ اداکار عرفان خان کولن انفیکشن میں مبتلا تھے اور ممبئی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ کے روز انتقال کرگئے۔

اداکار کے انتقال کی خبر ان کے قریبی دوست اور ہدایت کار شوجت سرکار نے سماجی رابطے کیویب سائٹ ٹوئٹر پر کی۔شوجت سرکار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’میرے پیارے دوست، تم خوب لڑے، مجھے ہمیشہ تم پر فخر رہے گا، ہم دوبارہ ضرور ملیں گے‘‘۔انہوں نے عرفان خان کے گھر والوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ 3دن پہلےہی ان کی والدہ کا انتقال ہوا تھا ۔ ان کی وفات سے بھارتی فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موت کے وقت عرفان خان نے اپنی اہلیہ کی طرف دیکھا اور کہا دیکھو ماں مجھے لینے کیلئے آئی ہے ۔

Check Also

اگر-روزانہ-ایک

اگر روزانہ ایک کیلا کھایا جائے تو

ہارٹ اٹیک اور فالج جیسی خطرناک بیماریاں آج کل تشویشناک حد تک عام ہوچکی ہیں …